کراچی (اسٹاف رپورٹر) کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب ملیر کے زیر اہتمام کالونی اسپورٹس کمپلیکس پر جاری “آل کراچی غلام محمد، حافظ محمد اعجاز یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ “میں مزید 10 ٹیمیں اپنے مد مقابل کو مات دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرگئیں ۔کھیلے گئے پہلے میچ میں بلوچ یوتھ ملیر نے اپنے مد مقابل ینگ آزاد کورنگی کو 3-1سے شکست دیدی فاتح ٹیم کی جانب سے آصف رشید نے 3 گول اسکور کرکے اپنی ہیٹ ٹرک مکمل کی ینگ آزاد کا واحد گول سعید حسن نے اسکور کیا ۔دوسرے میچ میں خیبر مسلم نے مد مقابل چنیسر محمڈن کو سخت اور دلچسپ مقابلے کے بعد 2-1سے زیر کردیا خیبر مسلم کے رحمت اور فاروق نے گول اسکور کئے جبکہ چنیسر محمڈن کے خالد نے واحد گول کیا۔
تیسرے میچ میں باران محمڈن نے خان اسپورٹس کو 1-0سے ،چوتھے میچ میں سرحد اسپورٹس لانڈھی نے الواجد اسپورٹس 4-1سے،پانچویں میچ میں لسبیلہ اسٹوڈنٹس نے مد مقابل مسلم اسٹار لانڈھی کو 5-2سے ،چھٹے میچ میں عمر اسٹار نے ملیر نیشنل کو پنالٹی ککس پر7-6سے ،ساتویں میچ میں محفوظ الیون ملیر نے گلشن اتحاد کورنگی کو 2-1سے ،آٹھویں میچ میں ینگ پی آئی بی نے ینگ اتحاد کو 3-1سے ،نویں میچ میں نیشنل فائٹر نے اصلاح بلوچ کو پنالٹی ککس پر 6-5سے ،دسویں میچ میں آغا خان جیم خانہ کلب نے مد مقابل جام الیون ملیر کو پنالٹی ککس پر 6-5سے مات دیکر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کیا۔کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض خالد ممتاز جمی ،سراج الدین طالب ،محمد ابراہیم اور پٹیل نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ایم اے خالد اور محمد نصیر تھے۔ جاری کردہ :۔ میڈیا کوارڈینٹر کالونی اسپورٹس فٹ بال کلب سعود آباد ملیر کراچی مورخہ 27فروری2017ء