پاکپتن کی خبریں 27/2/2017

Pakpattan

Pakpattan

پاکپتن (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مسلم لیگ ن کے ضلعی نائب صدر چوہدری کاشف مظہر نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف پاکستان کی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہیں، مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام کو صحت اور تعلیم جیسی بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کر رہی ہے، ملکی ترقی کیلئے کوششیں کرنے والے مسلم لیگ (ن) کی حکومت پر الزام لگانے والوں کو عوام نے بری طرح مستر د کر دیاہے۔انہوں نے کہاہے کہ تحریک انصاف کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں حکومت پر پہلے لگائے گئے الزام پر ناکامی سے تحریک انصاف کو سبق سیکھ لینا چاہیے ،اور پاکستان کے روشن مستقبل نوجوان نسل کے مستقبل کے ساتھ کھیلنا چھوڑدیں،عوام نوا زشریف کے ساتھ ہے ۔چوہدری کاشف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ ہونے والے انتخابات میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر)دو ماہ کا عرصہ گزر نے کے باوجود حکومت نئے نظام کے خدوخال واضع نہ کرسکی،سرکاری ملازمین ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں جبکہ عوام کو اپنے مسائل کے حل کیلئے شدید مشکلات کا سامنا ہے،سابقہ ضلعی حکومتوں کی جگہ نئے نظام کو رائج بھی کر دیا گیا ہے لیکن لیکن بلدیاتی ادارے فنڈز کی کمی کا شکار نظر آتے ہیں،جسکی وجہ سے ان اداروں کی کارکردگی ابھی تک سوالیہ نشان ہے،پاکپتن میں سابقہ ضلعی حکومت نے سر سبز پاکپتن کے نام سے شہرکے مختلف علاقوں ,سڑکوں اور ڈیوائڈرز میں انتہائی خوبصورت،دیدہ زیب اور قیمتی پودے لگوانے۔لیکن دو ماہ سے یہ پودے نگہداشت نہ ہونے اور پانی کی کمی کا شکار ہو رہے ہیں،کوئی محکمہ بھی ان پودوں کا والی وارث بننیکو تیار نہیں جسکی وجہ سے یہ پودے ضائع ہونے کا اندیشہ پیدا ہو چکا ہے،اسی طرح ضلعی حکومت کی زیر انتظام پارک بھی اجڑ رہے ہیں۔وزیراعظم کا گرین پاکستان پروگرام اور پنجاب حکومت بیوٹی فکیشن آف سٹیز کے نام سے روزانہ ہدایات جارہی کر رہی ہے لیکن پاکپتن میں لگے ہوئے پودے سرکار کی عدم تو جہی کی وجہ سے ضائع ہونے کا خطرہ ہے۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر)پاکستان سوشل ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل حکیم لطف اللہ نے کہاہے کہ دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے غربت اور جہالت کو ختم کرنا اور فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنا ہوگا ، حکومت فاٹا کو ایک بیچ پر لانے کی بجائے عجلت سے کام لے رہی ہے اور غربت اور جہالت کو ختم کرنے کی بجائے اسکو بڑھانے کے اقدام کررہی ہے۔انہوںنے کہاہے کہ ملک میں بے روزگاری عروج پر ہے اور حکومت لاکھوں کے روزگار کے دروازے ،فیکٹریاں ،کارخانے اور زراعت کو ختم کرکے ان کو بے روزگار کررہی ہے ،70 سال سے پاکستانی عوام کے اس بے ہنگم ہجوم کیلئے آج تک کسی نے ہیلتھ ایجوکیشن اور زراعت کیلئے کوئی پالیسی نہیں بنائی ۔انہوں نے کہا کہ ایجو کیشن اورزراعت کیلئے کوئی پالیسی نہیں پنائی گئی اب حکومت ہیلتھ اور ایجوکیشن کی اصلاحات کے نام پر عوام کو راتوں رات صیح کرنے کا عزم کرچکی ہے۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکپتن(ڈسٹر کٹ رپورٹر)ٹریفک پولیس کی عدم دلچسپی کے باعث پاکپتن شہر ٹریفک مسائلوں میں گھر گیا اضافہ،شہری پریشان،حادثات
روزمرہ کا معمول ۔ بتا یا گیاہے کہ پاکپتن اور گردونواح میں محکمہ ٹریفک پولیس کی عد م دلچسپی کے باعث ٹریفک کے مسائلوں میں شدید اضافہ ہو رہا ہے ، ٹریفک پولیس کے اہلکار ان کے خاتمہ کی بجائے خاموش تماشائی بن گئے ہیں، ٹریفک مسائلوں میں اضافے کے باعث پاکپتن ٹریفک مسائلوں میں گھر گیا ہے اور ٹریفک حادثات روزمرہ کا معمول بن چکے ہیں ،جگہ جگہ ٹریفک تک طویل ٹریفک بلاک لگا دیکھائی دیتا ہے جس کو ختم کرنے کیلئے افسران کوشش نہیں کررہے ہیں۔شہریوں نے ٹریفک مسائلوں کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا کہ محکمہ ٹریفک پولیس اپنے فرائض سرانجام دیتے دیکھائی نہیں دے رہے ہیں۔انہوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لے کر ذمہ داروں کیخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔۔۔۔۔