امریکی شہر بوسٹن میں کوکا زوکو کمپنی نے ایسی چاکلیٹ بنائی ہے جس میں چینی اور چکنائی کی مقدارصرف 35 فیصد ہے اوراس میں بولیویا اور پیرو کی جڑی بوٹی بھی شامل کی گئی ہے تاکہ شکر ملائے بغیر کوکو کی کڑواہٹ ختم کی جا سکے۔
کمپنی کی جانب سے تیارکردہ چاکلیٹ میں ایسی معدنیات اور پودوں کے اجزا شامل کیے گئے ہیں جو ذائقے کو متاثر نہیں کرتے یہی نہیں بلکہ یہ چاکلیٹ بلڈپریشر کم کرنے میں مدد گار بھی ثابت ہو سکتی ہے۔
کمپنی اگلے سال اپنی چاکلیٹ کو فروخت کے لیے پیش کر رہی ہے۔