اسلام آباد (جیوڈیسک) امیر جماعت اسلامی اور سینیٹر سراج الحق نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشیدشاہ کو ٹیلی فون کر کے سندھ میں پختونوں کی پکڑ دھکڑ پر اظہار تشویش کیا ہے۔
سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ سندھ کی حکومت پنجاب والی غلطی نہ کرے۔
اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کو فوری توجہ دلاؤں گا۔