سنیل شیٹی کے والد طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

Sunil Shetty

Sunil Shetty

ممبئی (جیوڈیسک) انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سنیل شیٹی کے والد انتقال کر گئے۔

سنیل شیٹی کے والد ویراپا شیٹی کی عمر 93 برس تھی۔ وہ گزشتہ کئی سالوں سے فالج کے مرض میں مبتلا تھے اور ممبئی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

ویراپا شیٹی کی آخری رسومات کل ممبئی میں ادا کی جائیں گی۔ ویراپا شیٹی کے خاندان میں ان کی اہلیہ، بیٹا سنیل شیٹی اور بیٹی سجاتا شیٹی شامل ہیں۔