بدین میں ڈسٹرکٹ کاؤنسل کے رٹائرڈ ملازمین کی پانچ سالوں سے نا ملنے والے پینشن جاری کر دی گئی

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) بدین میں ڈسٹرکٹ کاؤنسل کے رٹائرڈ ملازمین کی پانچ سالوں سے نا ملنے والے پینشن جاری کر دی گئی، ڈسٹرکٹ کاؤنسل چیرمین علی اصغر ھالیپوتہ کی کوششوں کے بعد 2 کروڑ 72 لاکھ 9 ہزار 144 رپوں کے چیک پینشنرز میں تقسیم کر دیئے گئے، رٹائرڈ ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

بدین ڈسٹرکٹ کاؤنسل کے رٹائرڈ ملازمین کی گزشتہ پانچ سالوں سے نا ملنے والے پینشن ڈسٹرکٹ کاؤنسل کے چیرمین علی اصغر ھالیپوتہ کی کوششوں سے پینشنرز کو مل گئی، ڈسٹرکٹ کاؤنسل ھال میں منعقدہ تقریب میں ڈپٹی کمشنر بدین شوکت حسین جوکھیو، ایس ایس پی بدین عبدالقیوم پتافی ، اے ڈی سی ون ڈاکٹر علی نواز بھوت،وائس چیرمین اللہ ڈنو چانڈیو، پیپلز پارٹی کے رہنماء تا ج محمد ملاح نے 38 پینشنرز میں چیک تقسیم کیئے اس موقع پر ضلع چیرمین علی اصغر ھالیپوتہ نے کہا کہ یہ اللہ تعالی ٰ کی مہربانی ہے کہ جو کام پانچ سالوں سے رکا ہوا تھا وہ میرے ہاتھوں سے ہو رہا ہے اور حقداروں کو ان کا حق مل رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈسٹرکٹ کاؤنسل کے کچھ ملازمین کی تنخواہیں ابھی بھی رہ گئی ہیں ان کو بھی کچھ ہی دنوں میں ادا کردیا جائے گا۔