رحیم یارخان : روٹری انٹرنیشنل دنیا سے پولیو کے خاتمہ کیلئے فنڈز فراہم کرنے والی سب سے بڑی ڈونر تنظیم ہے۔ محکمہ صحت، سماجی و فلاحی اداروں کی مربوط کوششوں سے سال2018میں پاکستان پولیو فری ہوسکتا ہے۔2014ء میں 306 پولیو کیسزکے مقابلہ میں 2016ء میں 94 فیصد کمی کے ساتھ صرف 20 بچوں اور رواں سال اب تک پنجاب میں ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ۔ گزشتہ دو سالوں میں پولیو زدگان کی تعداد میں ریکارڈ کمی روٹری کلب ممبران اور پولیو ورکرز کا اہم کارنامہ ہے۔
ان خیالات کا اظہارروٹری انٹرنیشنل کی انسداد پولیوپراجیکٹ پارٹنر اور گلوبل ٹیم کوآرڈینیٹر آسٹریلوی خاتون روٹرین سوزانے ری نے سیکرٹری احمد اویس عارف کی قیادت میں روٹری کلب کے وفد سے بھوربن میں ایک خصوصی ملاقات میں کیا۔اس موقع پر پاکستان پولیو کمیٹی کے ممبر و اسسٹنٹ گورنرروٹری ممتاز بیگ نے بتایا کہ ضلع رحیم یارخان میں پولیو ٹیموں کوعوام ،علماء والدین اورہر طبقہ فکرکے لوگوںاور اداروںکا مکمل تعاون حاصل ہے۔پولیو اورینٹیشن اور پلاننگ ورکشاپ بھوربن دفد میںرحیم یاخان سے ممتازبیگ،نعمان عباسی،ضیغم علی احمد،عمیر عزیز، احمداویس و دیگرشامل تھے۔
روٹری کلب کی دعوت پر انسداد پولیوکیلئے فنڈ ریزنگ کے سلسلہ میں روٹرین سوزانے ری بہت جلدرحیم یارخان کا دورہ کریں گی۔
محمد ممتاز بیگ (CNIC No. 31303-6046950-5) سابق ریجنل ہیڈ۔ وائس پریذیڈنٹ۔ الائیڈ بنک لمٹیڈ ممبر۔ پاکستان نیشنل پولیو پلس کمیٹی ۔ روٹری انٹرنیشنل ۔ 115-D، بلاک۔X،سکیم نمبر۔2،گلشن اقبال، رحیم یار خان،پنجاب ،پاکستان۔ فون: 068-5900818، موبائل0300-8672353 ای میل: mmumtazbaig@gmail.com