اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر مملکت مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے۔
اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان خود بھی کرکٹ کے ہیرو رہے ہیں اور انہیں بھی کل پی ایس ایل فائنل کی تقریب میں شریک ہونا چاہیئے تھا مگر شاید وہ کہیں اور مصروف تھے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2013 کے بعد سے پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوچکا ہے۔