ملکی وسائل قوم کی امانت ہیں جو بھی اس میں خیانت کریگا وہ سلاخوں کے پیچھے ہو گا، حاجی بشارت

Lahore

Lahore

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے نو منتخب چئیرمین و معروف تاجر حاجی بشارت علی رحمانی، وائس چئیرمین ارشد رضا ایڈوکیٹ، کونسلرز، سید عرفان بنیاد شاہ گیلانی، ذولفقار اقبال قریشی، سجاد بھٹی نے گذشة روز یونین کونسل 247 کاہنہ میں دیگر یوسیز کے جنرل کونسلرز سے ملاقات کی اور اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت خدمت خلق کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، محروم طبقات کے میعار زندگی بلند کرنے کے لئے ہر ضرور ی اقدامات کئے گئے ہیں اور مزید کئے جا رہے ہیں۔

دہشتگردوں کے پاکستان کے خلاف مذموم عزائم کو خاک میں ملانے کے لئے اپنی صفوں میں اتحاد کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے،حکومت اور سیکیورٹی ادارے سماج دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں،عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔حاجی بشارت نے کہا کہ وسائل قوم کی امانت ہیںجو بھی اس میں خیانت کریگا وہ سلاخوں کے پیچھے ہوگا۔ ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے سے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کا خواب پورا ہو جائیگا۔

ارشد رضا نے کہا کہ بعض ہمارے اپنے نام نہاد سیاستدان غیروں کے ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے سی پیک کے خلاف برسر پیکار رہے ہیں اور سیاسی انتشار پیدا کرنے کی کوکشش کرتے رہے ہیں،لیکن وہ ناکام ہوں گے۔ پاکستان انشاء اللہ ترقی کرے گا اور دنیا پاکستان کی طرف معاشی بہتری کے لئے رخ کرے گی۔

سچی اور کھری سیاست نے جھوٹ اور الزام تراشی کی سیاست کو ہر موقع پر شکست دی ہے،اور قوم کو تقسیم کرنے والے شکست خوردہ عناصر خود تقسیم ہو گئے ہیں عوام جانتے ہیں کہ انتشار اور افراتفری کی سیاسی کون کررہا ہے،سید عرفان شاہ نے کہا کہ منفی سیاست کرنے اور ملک میں افراتفری پھیلانے والوں کو پے در پے شکستوں سے سبق حاصل کرنا چاہیے،الزام تراشی کی سیاست کی خدمت اور شفافیت کے سامنے کوئی حیثیت نہیں۔

یونین کونسل کاہنہ
uc247lahore@gmail.com
lahore 03124828367