لاہور (ممتاز حیدر) ورلڈ کالمسٹ کلب کے قیام کو ایک سال کا عرصہ ابھی پورا نہیں ہوا لیکن اس مختصر ترین وقت میں کالمسٹ کلب نے مرکزی چیئرمین ایثار رانا، مرکزی صدر محمد ناصر اقبال خان، مرکزی جنرل سیکرٹری ذبیح اللہ بلگن کی قیادت میں اہل قلم کو ایک پلیٹ فارم دے کر نہ صرف متحد کیا بلکہ وقتا فوقتا مل بیٹھنے کا بھی انتظام کیا۔یہی وجہ ہے کہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا کے کئی ممالک میں کالمسٹ کلب کے ساتھ اردو لکھنے والے وابستہ ہو چکے ہیں اور ہو رہے ہیں۔جو پودا ناصر اقبال خان نے لگایا تھا ڈاکٹر اجمل نیازی کی سرپرستی میں یہ پودا اب درخت بن چکا ہے اور اس پر پھول بھی لگ چکے ہیں جن کی خوشبو ہر سمت پھیل رہی ہے۔ورلڈ کالمسٹ کلب نے اپنے منشور کے مطابق اور مرکزی جنرل سیکرٹری جناب ذبیح اللہ بلگن کی تجویز کے مطابق سینئر صحافیوں و کالم نگاروں کے اعزاز میںتقریب پذیرائی کے انعقاد کا فیصلہ کیا۔اس ضمن میں پہلی تقریب پذیرائی الحمرا ادبی بیٹھک میں ہوئی۔ورلڈکالمسٹ کلب کے سرپرست ،دانشور، شاعر اور کالم نگارڈاکٹرمحمداجمل نیازی ،مرکزی چیئرمین وکالم نگار ایثاررانا ،مرکزی صدر محمد ناصر اقبال خان ،سیکرٹری جنرل ذبیح اللہ بلگن ،مرکزی سینئر نائب صدررابعہ رحمن ،چیئرپرسن وومن ونگ ڈاکٹرعمرانہ مشتاق ،شاعر وکالم نگار افتخار مجاز اورشاعر وکالم نگارپروفیسرناصربشیر نے کہا ہے کہ علم وادب کاتاریخ اورتہذیب سے گہراتعلق ہے۔ فنون کی حوصلہ افزائی سے جنون اورخون کاراستہ روکاجاسکتا ہے ۔فروغ علم کیلئے کتاب دوستی اورادب کی پذیرائی ناگزیر ہے۔اشعارانسانی جذبات کے اظہار کابہترین اسلوب ہیں۔علم وادب سے وابستہ شخصیات کی پذیرائی ہرزندہ معاشرے کافرض اوراس پرقرض ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ورلڈ کالمسٹ کلب کے زیر اہتمام الحمرا ء لاہور کی ادبی بیٹھک میں سینئر صحافی اورکالم نگار دلاورچودھری ،ممتازکالم نگاروشاعر افتخار مجاز اورشاعر وکالم نگار پروفیسر ناصر بشیرکے اعزاز میں تقریب پذیرائی کے دوران کیا۔ جس میںمرکزی سیکرٹری مالیات آصف عنایت بٹ،محمدنصیرالحق ہاشمی،یحییٰ مجاہد،شاہدہ مجید ،رباب نقوی،تاثیر مصطفی،عابدکمالوی،ممتازحیدراعوان ،محمد شاہد محمود ،میاں محمداشرف عاصمی ایڈووکیٹ،نسیم الحق زاہدی، جاوید اقبال،علی نوازشاہ،جمیل بھٹی،شاہین بھٹی ،ضیاء الحق نقشبندی ،منشاء قاضی،اخترعلی بدر،ملک غضنفراعوان، اعتبار ساجد، ممتاز راشد لاہوری،ناصر چوہان ایڈووکیٹ ، ٹریڈرلیڈر نعیم میر،محمدلطیف رانا،اقبال ساجد،فراست بخاری،مرزارضوان ،نثارقادری،محمداورنگزیب قادری،حسیب پاشا،مظہرمجاز،ناصررضوی ،اصغر بھٹی ،اعجازمہاروی ،مہران اجمل خان ،میاں اویس علی،فاروق تسنیم،شہبازاکمل جندران،محمداورنگزیب ،عاصم علی،ماجد امجد ثمر،آر ایس مصطفی،محمد راشد تبسم،عبدالوارث ساجد،کنول فیروز،نوازکھرل ، سیّد فیروزعطاء لئیق ،حفیظ شہزادہاشمی ،ملک ریاض حیدر ،حسیب چوہان،شبنم ناصر،مسرت ،صفیہ سلطانہ ،صفیہ ملک اورکرن وقار،عبدالحنان سمیت متعدد کالم نگار اورشعراء تقریب میں شریک تھے۔ ڈاکٹر محمداجمل نیاز ی نے مزید کہا کہ بولنایعنی اظہارکرنا بھی اچھا ہے لیکن سننا اس سے بھی زیادہ اچھا ہے ،ہمیں ایک دوسرے کے دکھ دردسننا چاہئے ۔ تقریب پذیرائی کی بڑی بات یہ ہے اتنی کثیر تعداد میں اہل قلم یکجا ہوئے ہیں اور دوسری اہم بات یہ ہے کہ تین گھنٹے گز رنے کے باوجوداس تقریب سے کوئی بھی اٹھ کر نہیں کیا گیا بلکہ تقریب کے آغاز سے اختتام تک مسلسل مہمان آتے رہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اہل قلم کے باہمی روابط کتنے مضبوط ہیں۔ افتخار مجاز اور پروفیسر ناصر بشیرنے کہا کہ اپنی اپنی یادیں تازہ کرتے ہوئے شرکاء کوشعر وادب کے شعبہ میں اپنی مہم جوئی اورکامیابیوں کے دلچسپ واقعات سنائے جس سے شرکاء بہت محظوظ ہوئے۔انہوں نے کہا کہ ہم ورلڈ کالمسٹ کلب کی ٹیم کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے اعزاز میں پروقار تقریب منعقدکی ۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے ڈاکٹر اجمل نیازی کے ساتھ بھی کا م کیا ہے۔مرکزی چیئرمین ایثاررانا نے کہا کہ ورلڈ کالمسٹ کلب کے پلیٹ فارم سے شعر و ادب کی قدآورشخصیات کے کام کی پذیرائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔آئندہ جن شخصیات کے اعزاز میں تقریبات کا اہتمام ہو گا ان کے اہل خانہ کو بھی مدعوکیا جائے گا تا کہ ان شخصیات کے فیملی ممبرز کو بھی پتہ چل سکے کہ ان کے خاندان کے سربراہ کا معاشرے میں کیا مقام ہے۔مرکزی صدر محمد ناصر اقبال خان نے کہا کہ ورلڈ کالمسٹ کلب تنظیمی اعتبار سے ابھی ایک نوزائیدہ بچے کی مانند ہے لیکن یہ تنظیم علم وادب کے فروغ کیلئے بڑے بڑے کام کرے گی ۔ہم کالم نگاروں کو ایک پلیٹ فارم پر متحدومنظم اورمتحرک کر رہے ہیں اور ان کی ویلفیئر کیلئے متعددمنصوبوں پرکام کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کالم نگاروں،شاعروں،اور ادیبوں کی تقریب پذیرائی کا آئیڈیاہمارے سیکرٹری جنرل ذبیح اللہ بلگن کا تھا ۔مرکزی سیکرٹری جنرل ذبیح اللہ بلگن نے کہا کہ لاہور سمیت ملک بھر کے تمام شہروں اور خصوصی طور پر مضافات سے اہل قلم کو اکٹھا کریں گے اور ان کے اعزاز میں تقریب پذیرائی کا انعقاد کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مضافات کے شعراء اور ادیبوں کی تحریروں کی اشاعت کیلئے ہم عنقریب ایک اخبار شروع کر رہے ہیں ۔رابعہ رحمن ،ڈاکٹرعمرانہ مشتاق، ممتازاعوان ایڈووکیٹ،محمدشاہدمحمود،اعتبار ساجد، ممتاز راشد لاہوری اورناصر چوہان ایڈووکیٹ نے کہا کہ ورلڈ کالمسٹ کلب کے زیر اہتمام تقریب پذیرائی کا سلسلہ خوش آئند ہے یہ جاری رہے گا اور ہر ماہ تین سے پانچ کالم نگاروں،شاعروں،ادیبوں کے اعزاز میں تقریب پذیرائی منعقدکی جائے گی۔ مستقبل میں مضافاتی علاقوں سے ادبی صلاحیتوں کے حامل افراد کو تلاش کر کے ان کے کام کو بھی خصوصی طورپرسراہا جائے گا۔تقریب پذیرائی کے اختتام پر ممتازکالم نگاروشاعر افتخار مجاز اور پروفیسر ناصر بشیر کو ڈاکٹرمحمد اجمل نیازی اور یحییٰ مجاہد نے شیلڈ تقسیم کیں۔مقررین و حاضرین نے کامیاب اور بھر پور پروگرام پر ورلڈ کالمسٹ کلب کے چیئرمین ایثار رانا ،مرکزی صدر محمد ناصر اقبال خان،مرکزی سیکرٹری جنرل ذبیح اللہ بلگن،رابعہ رحمن اورعمرانہ مشتاق کی کمٹمنٹ کوسراہا ۔پروگرام کے اختتام پر اعلان کیا گیا کہ مارچ میں منفردلہجے کے شاعراور کالم نگار مظہر برلاس ،معروف شاعر وکالم نگار اعتبار ساجد، ماضی کے مقبول اداکار نثارقادری کے اعزاز میں تقریب پذیرائی کا انعقاد کیا جائے گا۔