لاہور (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کی کمر توڑ دی گئی ہے، جو دہشت گرد سر اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں، ان کا سر بھی کچل دیا جائے گا، دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا، ملک میں امن و سکون واپس لانا ہمارا عزم ہے۔
کویت میں پاکستانی برادری سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ مخالفت اور تنقید کے باوجود پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کرایا۔
وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے پہلے کہا فائنل لاہور میں ہونا چاہیے، پھر کہا کہ نہیں ہونا چاہیے، میں نے کہا کہ فائنل لاہور میں ہونا چاہیے۔
انہو ں نے کہا کہ ڈیڑھ سال کی قلیل مدت میں بہت سے ترقیاتی منصوبے مکمل ہونے کو ہیں، 2018 سے پاکستان میں سستی بجلی فراہم کی جائے گی۔