چین میں روبوٹس اب صحافت کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے نظر آئینگے ۔چلتے پھرتے اور انسانوں کی طرح کام کرتے روبوٹ صرف سائنس فکشن انگلش فلموں کا ہی حصہ ہوا کرتے تھے۔
تاہم اب جدید ٹیکنالوجی نے اس خواب کو حقیقت میں بدل دیا ہے اور اب زندگی کے اکثر شعبوں میں روبوٹ کام کرتے نظرآتے ہیں۔چین کی ایک معروف میڈیا کمپنی نے روبوٹ کو بطور رپورٹر ملازمت پر رکھ لیا ہے جو چین میں ہونیوالی سالانہ تقریب کی کوریج بھی کریگا۔
انسپائر نامی یہ روبوٹ 1.2میٹر لمبا ہے جو بہتر انداز میں معروف شخصیات سے انٹر ویو لینا اور کسی بھی موضوع کے حوالے سے ڈیٹا جمع کرنے کی صلاحیت سے مالا مال ہے۔
روبوٹس کی صحافت کے میدان میں بڑھتی ہوئی مانگ کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ رپورٹرز کا مستقبل اب خطرے میں ہے۔