مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) دوسری سالانہ شان مصطفی کانفرنس 9 مارچ کو دوپہر 12 بجے ہو گی، محمد اقبال چشتی، پیر محمد اکرم الازہری، میاں محمد وقاص صدیق نقشبندی خصوصی خطاب فرمائیں گے، تفصیلات کے مطابق دوسری سالانہ شانِ مصطفی ۖ کانفرنس جامعہ گلزار حبیب ۖ میں 9 مارچ بروز جمعروت دوپہر 12 بجے سے نماز عصر تک جاری رہے گی، کانفرنس حضرت پیر محمد اکرم الازہری آستانیہ عالیہ بھیرہ شریف کی زیر صدارت و علامہ میاں محمد وقاص صدیق نقشبندی ایم اے اسلامیات فاضل بھیرہ شریف بانی و پرنسپل جامعہ گلزار حبیب مصطفی آباد کی زیر نگرانی ہو گی، حضرت علامہ مولانا مفتی محمد اقبال چشتی ناظم اعلی جماعت اہلسنت لاہورخصوصی خطاب فرمائین گے،قاری جمال السید خالد حسین، قاری عادل الباز سالم، قاری رجاء ایوب، قاری عبدالبصیر محمود المصری تلاوت کلام پاک پیش کریں گے، غازی ممتاز حسین قادری کا پہلا سالانہ عرس بھی منایا جائے گا، مقامی علماء کرائم کے علاوہ مصطفی آباد اور گردو نواح سے عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)تھانہ مصطفی آباد پولیس کا نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشن،بدر پور، دفتوہ ، ستوکی، حویلی ملونوالیاں والی میں گھر گھر تلاشی، چار سو گھروںاور 800 افرادسے پوچھ کچھ، ناجائز اسلحہ رکھنے کے جرم میںدو افراد گرفتار، تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور سیدعلی ناصررضوی کی خصوصی ہدایات پرایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ گزشتہ رات دفتوہ ، ستوکی، حویلی ملونوالیاں والی میں گھر گھر تلاشی کے دوران تین سو گھروں کو چیک کیااور650 کے قریب افراد سے پوچھ کچھ اور بائیو میٹرک ویری فیکشن کی گئی،اور ناجائز اسلحہ رکھنے پر صابر علی اور شان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج ، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پولیس تھانہ مصطفی آباد کی کاروائی، چار منشیات فروش گرفتار،34لیٹر دیسی شراب بر آمد، الگ الگ مقدمات درج، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے پکی حویلی، سرہالی روڈ، للیانی نہر پر چھاپے مار کر جنید نذیر ، قاسم اسماعیل اور سلمان سے دس دس لیٹر دیسی شراب جبکہ آصف علی سے چار لیٹر شراب بر آمد کرکے چار الگ الگ مقدمہ درج کرکے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا، ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پی ایس ایل پاکستانی قوم کے جوش وخروش نے ثابت ہے کہ وہ کسی قسم کی دھمکیاں سے نہیں ڈرتے ،جن حالات سے پاکستان دہشت گردوں سے نبرد آزما ہے ایسے حالات میں لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل ایک مستحسن قدم ہے انہوں نے دہشت گردوں کے نام پیغام میں کہا کہ ہم دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں سے ڈرنے والے نہیں ہیں ۔ہر سطح پر ان کا مقابلہ کریں گے۔ اور پاکستانی فورسز انہیں منطقی انجام تک پہنچانے میں کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریگی، ان خیالات کا اظہار سماجی رہنما فاروق احمد خان نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ ہماری زندگی گزارنے کا جو ضابطہ حیات ہے وہ دہشت گردوں کی دھمکیاں سے یرغمال نہیں ہوسکتا ۔پاکستانی قوم ایک زندہ قوم ہے۔ اور ہر قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا جاتی ہے۔ طاغوتی طاقتوں کی سازشیں ہمارے حوصلے پشت نہیں کرسکتی۔ افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے شمار قربانیاں دیں ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔ ٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭ محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ 0300-0334-7575126