کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب وطن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی نے ملک میں بڑھتی ہوئی کرپشن ‘ دہشتگردی ‘ معاشی بد حالی ‘ غربت ‘ مہنگائی ‘ بیروزگاری ‘ پانی ‘ بجلی و گیس بحران اور عوامی زبوں حالی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کے نام پر اور آمریت کی تلوار سے ہمیشہ جو وہ طرز حکمرانی اپنایا گیا ہے جس میں چند استحصالیوں کو پوری قوم کے مقدر پر اپنے من مانے فیصلے مسلط کرنے کا اختیار حاصل رہا ہے اور اختیارات کی یہ مرکزیت نہ صرف مشرقی پاکستان کو ہم سے جداکراکر بنگلہ دیش بناچکی ہے بلکہ باقیماندہ پاکستان کی سلامتی کیلئے بھی خطرہ بنی ہوئی ہے ان خطرات کے خاتمے کیلئے محب وطن روشن پاکستان پارٹی نے مقامی خود مختاری کا وہ فارمولہ پیش کیا ہے جس پر عملدرآمد کے ذریعے نہ صرف پاکستان کو مسلم و مستحکم رکھا جاسکتا ہے بلکہ عوام حق احتساب کی فراہمی کے ذریعے شریک اقتدار بناکر کرپشن ‘ دہشتگردی ‘ مہنگائی ‘ بیروزگاری ‘ غربت اور جہالت جیسے عفریتوں سے نجات پانے کیساتھ پانی ‘ بجلی و گیس بحران کو بھی حل کیا جاسکتا ہے اسلئے قومی مستقبل کے تحفظ و ترقی کیلئے ہمارے فارمولے کے تحت قومی حکومت تشکیل دیکر مقامی خود مختاری نافذ کی جائے اور وطن عزیز کو ہمارے پیش کردہ فارمولے کے تحت چلایا جائے یا پھر ہمیں اقتدار سونپ دیا جائے تو ہم اس بات کی ضمانت فراہم کرتے ہیں صرف پانچ سال میں وطن عزیز کو نہ صرف دہشتگردی اور کرپشن سے بلکہ تعصب ‘ لسانیت ‘ صوبائیت ‘ نفرت سمیت تمام قومی مسائل سے نجات دلاکرترقی یافتہ ‘ مستحکم اور ناقابل تسخیر فلاحی ریاست بنادیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے پر امن انعقاد پرفوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ افواج پاکستان جہاں قومی سلامتی و دفاع کیلئے مستعد و کوشاں ہیں وہیں فوج کا کردار ماضی کی بدولت زیادہ جمہوریت پسندانہ بھی ہوگیا ہے یہی وجہ ہے کہ ایک طویل عرصہ سے فوج نہ صرف جمہوری حکمرانوں کی کوتاہیوں کونظر انداز کررہی ہے کہ بلکہ اس کے احمقانہ اقدامات کے مضر نتائج سے ملک و قوم کو محفوظ رکھنے کیلئے بھی پوری حب الوطنی و دیانتداری کا مظاہرہ کررہی ہے اور فوج کے اسی کردار کی بدولت لاہور میں پی ایس ایل فائنل کا انعقاد ممکن ہوا بصورت دیگر لاہور میں فائنل کرانے کا شاطرانہ فیصلہ حکمرانوں کے گلے پڑسکتا تھا ۔ امیر پٹی نے پی ایس ایل کی فاتح پشاور زلمے کو کامیابی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو فائنل تک رسائی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جتنی دلچسپی قوم نے پی ایس ایل کے فائنل میں لی اتنی ہی دلچسپی اگر یہ قوم انتخابات میں بھی لے اور ہر فرد دیانتداری سے اپنے ووٹ کا استعمال یقینی بنائے تو ملک و قوم کی تقدیر سنورجائے!
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) مردم شماری میں یقینی رجسٹریشن کی آگہی و شعوری مہم چلانے کے حوالے سے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر علی سولنگی کی زیر صدارت ہونے والے پاکستان سولنگی کی مرکزی کابینہ کے اجلاس میں سردار خادم حسین سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار اکرم خان سولنگی ‘سردار شبیر حسین سولنگی‘ چیف غلام سرور سولنگی علاوہ سولنگی اتحاد سندھ کابینہ کے اراکین اور تمام ضلعی آرگنائزرز ‘ صدور وسیکریٹریز نے شرکت کی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سولنگی برادری کے مستقبل کے تحفظ کیلئے نہ صرف قومی‘ صوبائی اور بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیا جائے بلکہ انتخابات میں فتح کے حصول کیلئے حالیہ مردم شماری میں ہر سولنگی ‘ بچے بوڑھے ‘ جوان اور ما ¶ں ‘ بہنوں و بیٹیوں کی رجسٹریشن اور ووٹ کا اندراج یقینی بنایا جائے اور اس مقصد کیلئے شعوری مہم چلائی جائے ۔ اجلاس میں شعوری مہم کے حوالے سے فیصلہ پر عملدرآمد کیلئے فوری طور پر ایک کمیٹی تشکیل دیکر شعوری مہم کے چلانے کے انتظامات کرنے ‘ اہداف مقرر کرنے اور اہداف کا حصول یقینی بناکر رپورٹ پیش کرنے کی ذمہ داری اس کمیٹی کے سپرد کی گئی۔ اس موقع پر اجلاس کی صدارت کرنے والے بزرگ سولنگی رہنما امیر سولنگی نے کہا کہ مردم شماری میں برادری کے ہرفرد کی رجسٹریشن یقینی بنانا قوم کی بقا کا معاملہ ہے اسلئے اس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برادری کے مستقبل کیلئے تباہ کن ہوگی اسلئے مجھے یقین ہے کہ سولنگی برادری کے ہر خاندان کا سربراہ اپنے گھر کے ہر فرد اور مرد و زن کے ہر ووٹ کی رجسٹریشن یقینی بنائے گا اور مردم شماری کے فارم میں ہر سولنگی مرد وعورت اپنے نام کے آخر میں سولنگی ضرور تحریر کرائیں گے۔