لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے نو منتخب کونسلر ز سید عرفان بنیاد شاہ گیلانی ، ذولفقار اقبال قریشی ، سجاد بھٹی،سلیمان رائے نے گذشة روز یونین کونسل 247کاہنہ میں جاری ترقیاتی کاموں کا وزٹ کیا اور حلقہ کی عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے قائد چئیرمین حاجی بشارت ،اور لیڈران رانا مبشر اقبال ،میاں شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہے جنہوں نے کاہنہ میں ریکارڈ ترقی کام کروائے اور امید کرتے ہیں کہ رہ جانے کام بھی جلد پورے ہو جائے گے۔
عرفان شاہ نے مزید کہا کہ پا کستان مسلم لیگ ( ن) کی حکومت خدمت خلق کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ محروم معیشت طبقات کے معیار زندگی کو بلند کرنے کے لئے ہر ضروری اقدام کیا گیا ہے۔ اربوں روپے سے مکمل ہونیوالے میگا پراجیکٹس سے عوام کو ریلیف ملا ہے اور ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کی پالیسی پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اربوں روپے کی بچت کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں لگنے والا ہر منصوبہ شفافیت ، معیار اور برق رفتاری سے تکمیل کا اعلیٰ شاہکار ہے۔ معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے حکومتی کاوشیں بارآور ثابت ہوئی ہیں۔ بہترین معاشی پالیسیوں کے باعث ملک معاشی طور پر مضبوط ہوا ہے اور ملک میں سرمایہ کاری بڑھنے سے روزگار کے لاکھوںنئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔
پنجاب حکومت کی شفافیت ، اچھی طرز حکمرانی اور شاندار کارکردگی کے عالمی ادارے بھی معترف ہیں۔ انہو ںنے کہا کہ ملک سے بجلی کے اندھیرے ہمیشہ کیلئے دور ہونے کا وقت آگیا ہے۔انشا ء اللہ وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں ترقی و خوشحالی کی منزل حاصل کریں گے۔
یونین کونسل کاہنہ uc247lahore@gmail.com lahore 03124828367