ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کے صدر چوہدری ظہیر سلطان نے کہا ہے کہ پارٹی کے نظریاتی ورکرز پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہیں، انکی عزت و تکریم میں کوئی فرق نہیں آنے دیں گے، مرتے دم تک ذوالفقار علی بھٹو کی قبر سے وفا کریں گے۔
پارٹی کو ہائی جیک نہیں ہونے دیں گے ، ورکرز اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے، عامر اقبال اور انکے خاندان کی پارٹی کے لئے گراں قدر خدمات کو فراموش نہیںکیا جاسکتا،بلاول بھٹو نے پارٹی میں نئی روح پھونکی ہے ،بی بی شہید کے ویژ ن کو آگے بڑھائیں گے۔
پارٹی کی فعالیت کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ان خیالات کا اظہار انھوں نے پیپلز پارٹی کے سرگرم رہنما سابق امیدوار صوبائی اسمبلی عامر قبال کی جانب سے اپنے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا،انکا کہنا تھا کہ کسی کی تنقید کی پرواہ نہیں جو پارٹی کے لئے بہتر ہے اسے قیادت کا حق سونپے گے،ورکروں کی رائے کا احترام کیا جائے گا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوے جنرل سیکرٹری ضلع راولپنڈی توقیر عباسی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ان طبقات کی نمائندہ جماعت ہے جن کے لئے قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو نے لازوال جدوجہد کی انکا کہنا تھا کہ عامر اقبال ہر مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے ہوئے۔
انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سوا کسی سایسی جماعت کے پاس مزدوروں کی فلاح و بہبود کا منشور نہیں بلاول کا سات نقاطی منشور بھی انہی طبقات کے لئے ہے ،میزمان تقریب عامر اقبال کا کہنا تھا کہ ہمارا مقابلہ پارٹی مخالف جماعتوں سے ہے پارٹی کے اندر کسی سے کوئی مخالفت نہیں ،پارٹی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہین کرونگا،پہلے بھی استقامت کا ثبوت دیا انشا اللہ آئندہ بھی اپنے قول و فعل سے ثابت کرونگا کہ پیپلز پارٹی ہی ہماری پہچان ہے۔
قیادت نے جو بھی ذمہ داری سونپی کما حخا ہو اسے نبھاوں گا،نظریاتی کارکنان کو سر کا تاج بنائیں گے،نوجوان رہنما سابق صدر پی ایس ایف باسم بٹ کا کہنا تھا کہ نو منتخب قیادت سے پارٹی کارکنان میں جوش و لولہ کے ساتھ ساتھ نئی تحریک پیدا ہوئی ہے، جہاں پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ کے میدان عمل میں آنے سے کارکنان خوشی سے پھولے نہیں سما رہے وہاں ضلعی قیادت کے انتخاب نے بھی ان میں نئی روح پھونکی ہے ، انکی جرات مندانہ قیادت میں ایک مرتبہ پھر واہ کینٹ ٹیکسلا کو منی لاڑکانہ بنائیں گے۔
تقریب میں سٹی صدر ضلع راولپنڈی بابر جدون ، حمید درانی ، سید توفیق حسین شاہ ، سید تنویر حسین شاہ عرف شانی شاہ،شیخ شہاب الدین،یاسر عرفات قریشی،وسیم احمد خان،خالد ،پی او ایف ورکمین ایسوسی ایشن کی نمائندگان کے علاوہ پارٹی کے نظریاتی کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔
قبل ازیں ضلعی صدر چوہدری ظہیر سلطان اور جنرل سیکرٹری توقیر عباسی کی آمد پر کارکنان نے انکا والہانہ استقبال کیااور جیئے بھٹو کے نعرے لگائے،ضلعی قائدین نے ہاتھوں میں ہاتھ دیکر یکجہتی اور پر عزم ہونے کا بھرپورمظاہرہ کیا۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا0300-5128038