بڑھاپے میں ورزش عمر میں اضافے کاباعث بنتی ہے ناروے میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق بڑھاپے میں باقاعدگی سے ورزش کا زندگی پر بہت گہرا اثر پڑتا ہے اوراسکے نتیجے میں عمر کے 5 سال مزید بڑھ جاتے ہیں۔
اوسلو یونیورسٹی ہسپتال میں چھ ہزار معمر افراد پریہ تحقیق کی گئی جبکہ برطانیہ میں ایک ہفتے میں 150 منٹ ورزش کیلئے مختص کرنے کو مثبت تبدیلی کا سبب قرار دیا گیا خصوصا ان لوگوں کیلئے جن کی عمر 65 سال سے زائد ہو۔