اسلام آباد: سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کے صدر شہیر سیالوی نے کہا کہ پاکستان میں بھارتی فلمیں اور بھارتی مواد پر مکمل پابندی عائد کی جانی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی میڈیا انڈسٹری میں بہت ٹیلنٹ موجود ہے جسے آگے آنے کا موقع دیا جانا چاہیے۔
سٹیٹ یوتھ پارلیمنٹ کا یہ اصولی موقف ہے کہ پاکستانی قوم کو بھارت کا اصلی چہرہ دکھاتے رہیں۔ شہیر سیالوی کا کہنا تھا کہ پاکستان اس وقت حالتِ جنگ میں ہے اور میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ بھارتی مواد پر مکمل پابندی عائد کر کے ہم اس جنگ میں بہت حد تک فتح پا سکتے ہیں۔