پاکستان جلد دہشت گردوں اور انسانیت کے دشمنوں سے پاک ملک بنے گا۔ رانا احمد سعید

Rana Ahmed Saeed

Rana Ahmed Saeed

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے ملک میں تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ کا بھی تہیہ کر رکھا ہے ،مخالفین کے ہوائی شوشے جلد تحلیل ہو جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئررہنماء و چیئرمین یونین کونسل 266سرائے تالاب مانگا منڈی رانا احمدسعیدنے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ رد الفساد آپریشن میں مسلم لیگ ن کے کارکن پاک فوج کیساتھ ہیں پاکستان جلد دہشت گردوں اور انسانیت کے دشمنوں سے پاک ملک بنے گا۔

انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سیاسی و عسکری قیادت متحد ہے اور اس حوالے سے کسی قسم کا کوئی اختلاف نہیں ‘وزیر اعظم نواز شریف اور آرمی چیف پاکستان کو دہشت گردوں سے پاک کرنیکا عزم کر چکے ہیں اور اس سلسلے میں ہر پاکستانی کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ پاکستان جلد از جلد امن کا گہوارہ بن سکے۔

انہوں نے کہا کہ روشن پاکستان ہماری منزل ‘بے لوث عوام کی خدمت ہماری حکومت کا ایجنڈا ‘پرامن اور خوشحال ترقی یافتہ پاکستان وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں بن رہا ہے ۔ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت پاکستان ترقی کے سفر پر تیزی سے رواں دواں ہے۔