فتح پور (میاں محمد رضوان سے) آنکھیں قدرت کا بہترین عطیہ ہیں، اگر ان کی خوبصورتی ماند پڑ جائے توانسانی زندگی کا مزہ ختم ہو جاتا ہے، آنکھوں کے بروقت اور بہتر علاج سے ان کی خوبصورتی اور زندگی کی رونقوں سے دوبالا ہوا جا سکتا ہے۔
بروقت اور بہتر تشخیص کے علاج معالجہ کے لئے فری آئی کیمپ کا انعقاد علاقہ کے لوگوں کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں، ان خیالات کا اظہار چوہدری اکمل کسانہ گجر نے چک نمبر 100 ایم ایل میں تین روزہ فری آئی کیمپ کے اختتام کے موقع پر کیا۔
تفصیل کے مطابق فتح پور کے نواحی گائوں چک نمبر 100 ایم ایل میں تین روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد چوہدری محمد اکمل کسانہ گجر کے ڈیرہ پر کیا گیا،جس میں لاہور ،کراچی کے آئی سرجنز پر مشتمل ٹیم نے1072 مریضوں کا فری چیک اپ کیا ،اس موقع پر مریضوں کے مفت آپریشنز اور مفت لینز اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔
اس موقع پر چوہدری محمد اکمل کسانہ گجر نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آنکھیں قدرت کابہترین عطیہ ہیں،اس کی حفاظت بروقت نہ ہونے سے انسانی اپنی بینائی سے محروم ہو جاتا ہے ، علاقہ کے لوگوں کے لئے سابقہ برس کی طرح اس سال بھی عوام کے مفت علاج کے کیمپ کا انعقاد کیا گیا ، جس سے ایک ہزار سے زائد مستفید ہو ئے ، انشاء اللہ عوام کے مفت علاج کے اس سلسلہ کو ہمیشہ جاری رکھا جائے گا۔
اس موقع پر چوہدری نیاز محمد گجر ، چوہدری محمد حنیف گجر ، رشید گجر ، آصف گجر ، چوہدری حامد مست کسانہ گجر ،شمشاد گجر ، محمد یٰسین گجر ، جوا د اکمل کسانہ ، حماد اکمل کسانہ ، ندیم انجم کسانہ ، کلیم انجم کسانہ سمیت دیگر افراد بھی موجود تھے۔
میاں محمد رضوان نمائندہ خصوصی فتح پور لیہ 10/03/2017 0606840446