پنڈدادنخان (عدنان یونس سے) سول عدالت جہلم کی نئی عمارت میں موسم بہار کی شجرکاری مہم 2017 کا افتتاح کیا گیا۔
محکمہ جنگلات جہلم کے ڈویژنل فارسٹ افسر ملک ساجد قدوس اور ایس ڈی ایف او جہلم سدیر احمد نے موسم بہار کی شجرکاری کے آغاز کے لئے ضلعی عدلیہ جہلم کے ساتھ مل کرنئی تعمیر کی گئی سول عدالت میں پودا لگانے کی تقریب کا انقعاد کیا۔ اس موقع پر جسٹس (ر) پاکستان سپریم کورٹ چوہدری فضل کریم، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد یوسف اوجلہ نے پودا لگایا۔
اس موقع پر سینئر سول جج احمد حسنین خان کے علاوہ جہلم کے تمام سول ججز نے تقریب میں حصہ لیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جہلم محمد یوسف اوجلہ نے کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے درخت ماحول کو صاف ستھرا رکھتا ہے۔
ضلع میں شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام ضلعی محکمے تعلیمی ادارے اور معاشرے کے ہر فرد کو اپنا بھرپور کردار ادا کرکے شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے میں محکمہ جنگلات کا بھرپور ساتھ دینا ہوگا ڈویژنل فارسٹ افسر ملک ساجد قدوس نے کہاکہ صرف درخت لگانے سے شجرکاری مہم کامیاب نہیں ہوگا۔
بلکہ جہاں جہاں بھی درخت لگائے گئے انکی دیکھ بال اور انہیں پانی کی فراہمی کیلئے بھی کام کرنا ہوگا، انہوں نے کہاکہ شجرکاری مہم کو فوٹو سیشن تک محدود نہیں کرنا چاہے ہیں بلکہ حقیقی طور پر شجرکاری مہم کو کامیاب بنانا ہوگا انہوں نے کہاکہ ضلع بھر میں شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون کر رہی ہے۔
Cell No: 0345:5690640 : 0333:1533969 تا ر یخ: 10:03:17