ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی سپر سٹار اداکارہ کترینہ کیف فلم جگا جاسوس کی شوٹنگ کے دوران شدید زخمی ہو گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ چل رہی تھی کہ اچانک کوئی بھاری چیز کترینہ کی گردن پر آ گری جس سے انھیں شدید چوٹ آئی۔ واقعہ کے بعد انھیں فوری طور پر ڈاکٹرز کے پاس چیک اپ کیلئے لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں نے انھیں کچھ عرصہ مکمل آرام کرنے کی سختی سے ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ زخمی ہونے کی وجہ سے کترینہ کیف اب ایوارڈ شو کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کر سکیں گی، اس لیے انتظامیہ نے ان کی کرینہ کپور کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کترینہ نے 11 مارچ کو ہونے والے اس ایوارڈ شو میں حصہ لینا تھا۔