ملکہ (عمر فاروق اعوان) آپریشن ردالفساد میں 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے کے بعد شہادت کا رتبہ حاصل کرنے سید جنید ارشد شاہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔
تفصیل کے مطابق آپریشن رد الفساد میں دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں شہید ہو نے والے سید جنید ارشد شاہ جنھوں نے وطن عزیز کی خاطرجان کا نظرانہ دے کرکئی قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بچا لیں ۔صوابی میں پانچ دہشت گردوں کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہو گئے تھے ۔شہید جنید ارشد شاہ کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ملکہ کے نواحی موضع رسول پور سیداں میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔
شہید کیپٹن جنید کر روح کے ایصال ثواب کے لئے ضلع چیئرمین چوہدری محمد علی تنویر ۔سابق ایم این اے ملک جمیل اعوان ۔صدر پاکستان پیپلز پارٹی گجرات چوہدری ضیاء محی الدین ۔ ۔ کرنل سید ارشد شاہ ،شیخ طارق ناروے ۔کرنل محمد حسن شاہ ۔سید صفدر علی شاہ۔سید امجد حسین شاہ۔سید اسد حسین شاہ پی ٹی وی ۔سید حافظ کاظم شاہ۔سید حافظ مصور شاہ۔کرنل آفریدی ۔کرنل رحیم داد۔امتیاز شاہ،سید ذاکر شاہ۔سید محمد حسین ، چیئرمین یو سی ملکہ ملک محمد اقبال اعوان ،چیئرمین یو سی بھگوال ملک صفدر اعوان۔سابق ناظم ملکہ راجہ عابد حسین ملاگر۔سید جعفر شاہ ،ملک محمد انور اعوان آف لہڑی ۔ڈاکٹر محمد اکرم ۔آر ایچ سی ملکہ کے انچارج ڈاکٹر عابد مجید ۔سید آصف شاہ ،سید وقار گیلانی ۔صحافی زاہد مصطفی اعوان ۔راجہ مظہر حسام ۔سید جعفر حسین شاہ۔ملک افتخار احمد اعوان ،شفقت بٹ صحافی ،عمر فاروق اعوان ۔محسن ضیاء اعوان صحافی دنیا ،کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
شہید سید جنید ارشد شاہ کے چھوٹے بھائی سید جواد ارشد شاہ پاک آرمی میں کیپٹن ہیں۔شہید سید جنید ارشد کے ماموں سید علی محمد شاہ ڈی ڈی ایچ او تحصیل کھاریاں ہیں۔