اسلام آباد (جیوڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین سے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایوان صدر میں ملاقات کی جس میں اہم سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر خزانہ نے صدر مملکت کو فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کے معاملے پر ہونے والی پیشرفت اور دیگر سیاسی جماعتوں سے کی گئی مشاورت سے آگاہ کیا۔
ملک کی اقتصادی صورتحال پر بریفنگ کے دوران وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ اقتصادی اعشاریے درست سمت میں جا رہے ہیں، اقتصادی اصلاحات اور محنت کی بدولت ملک میں مائیکرو اکنامک سٹیبلٹی آئی ہے۔
وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پائیدار اقتصادی ترقی پر مکمل توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔