ملکہ (عمر فاروق اعوان) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کویت کے صدر چوہدری غضنفر جمشید کی وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات۔ ملکی امور سمیت کویت میں پاکستانیوں کو ویزہ کی بندش سے آگاہ کیا۔
وزیر اعظم نے ویزہ سے پابند ی اٹھوا دی ،کویت میں پاکستانیوں کا وزیر اعظم کو خراج تحسین تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کویت یوتھ ونگ کے صدر چوہدری غضنفر جمشید نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے دورہ کویت کے موقع پر وزیر اعظم سے ملاقات کی ،چوہدری غضنفر جمشید نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو کویت میں پاکستانیوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا ۔انھوں نے وزیر اعظم کو پاکستانیوں پر ویزوں پر لگی پابندی کے حوالے سے آگاہ کیا۔
وزیر اعظم نے یہ مسلہ ترجیحی بنیاد پر حل کروا کے کویت میں مقیم پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں ،چوہدری غضنفر جمشید نے پاکستانی کیمونٹی کی طرف سے وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ۔اور کہا کہ میرے قائد نے وطن عزیز کو ایک معاشی طور پر مضبوط اور مستحکم پاکستان بنانے میں مثبت کردارادا کیا ہے ۔پاک چین کوری ڈور سے پاکستان میں روز گار کے مواقع میسر ہوں گے۔