اسلام آباد (جیوڈیسک) مودی سرکار کے سر پر جنگی جنون سوار، عباس پور سیکٹر میں بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ، شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ پاک فوج کا دشمن کو منہ توڑ جواب۔ مودی سرکار کے سر پر جنگی جنون سوار، بلااشتعال کارروائیوں سے باز نہ آیا۔
ایل او سی کے قریب شہری آبادی کو نشانہ بنایا ۔ بھارتی فورسز کی فائرنگ پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کی ۔ بھارت نے سرحد پار سے کارروائیاں جاری رکھیں۔ راولاکوٹ میں لائن آف کنٹرول کے قریب بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ عباس پور سیکٹر میں پولیس اور تروٹی دیہات کو نشانہ بنایا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی بلااشتعال فائرنگ پر پاک فوج نے جوابی کارروائی کرکے بندوقیں خاموش کرا دیں۔ بھارتی فورسز کی فائرنگ سے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔