مولانا طارق جمیل نے وینا ملک اور اسد خٹک میں صلح کرا دی

Veena Malik with Asad Khattak

Veena Malik with Asad Khattak

لاہور (جیوڈیسک) معروف مبلغ مولانا طارق جمیل نے وینا ملک اور اسد خٹک کے درمیان ہونے والی لڑائی کا تصفیہ کرا دیا ہے۔ وینا ملک نے مولانا طارق جمیل کی گارنٹی کے بعد اسد خٹک کو معاف کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسد خٹک کا کہنا ہے کہ اگر دوبارہ کچھ ہوا تو مولانا طارق جمیل کے ہاتھ اور میرے کان ہوں گے۔ وینا ملک جتنی بھی ناراض ہو، علیحدگی نہیں ہونے دوں گا۔

خیال رہے کہ اسد خٹک اور وینا ملک کے درمیان علیحدگی ختم کرنے کیلئے دینی اور سماجی شخصیات میدان میں آئیں۔ انہوں نے وینا ملک اور ان کے شوہر سے زندگی کا سفر دوبارہ شروع کرنے کیلئے رابطہ کیا۔ ملالہ یوسفزئی کے والد ضیاء یوسفزئی نے بھی صلح کی کوششوں میں کردار ادا کیا۔ بتایا گیا ہے کہ جلد تینوں افراد وینا ملک اور اسد خٹک سے ملاقات بھی کریں گے۔