لیہ کی خبریں 14/3/2017

Layyah

Layyah

لیہ (محمد صدیق پرہار) ضلع لیہ میں زیور تعلیم سے آراستہ پروگرام کے تحت مالی امداد کی فراہمی کے لیے خدمت کارڈ اجراء کے سلسلہ میں ڈی او تعلیم زنانہ راشدہ اشرف کو فوکل پرسن مقررہ کیا گیا ہے اور گورنمنٹ گرلز ماڈل ہائی سکول کی طالبات میں 15 مارچ کو نو بجے صبح ڈی سی لیہ کے کمیٹی روم میں ممبران قومی و صوبائی اسمبلی ،ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ طالبات میں خدمت کارڈتقسیم کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ (محمد صدیق پرہار)اپنی زندگیوں کو اولیائے کرام کی فلاح انسانیت کے لیے تعلیمات پر عمل پیر ا ہوکر فیض الابرکات سے استفادہ کے ذریعے پرامن معاشرئے کا قیام عمل میں لاسکتے ہیں۔یہ بات چیئرمین ضلع کونسل ملک عمرعلی اولکھ نے حضرت عنایت شاہ بخاری کے سالانہ عرس کے موقع پر چادر پوشی کے موقع پر کہی۔اس موقع پرسی او ضلع کونسل محمد حسین بنگش ،اراکین ضلع کونسل مہر مقبول تھند،چوہدری قیصر ارشاد،رفیق احمد خان،نوید احمد لشاری ،ثناء اللہ اسرا ء اور رانا اعجاز سہیل ،مہر نوید گل لوہانچ ،اسد اللہ ،الطاف حسین شاہ،امیر حسین گجر،لیاقت علی گجر،ملک محبوب اعوان ویگر بھی ہمراہ تھے۔ اس موقع پر ملک عمر علی اولکھ نے کہا کہ سید عنایت شا ہ بخاری نے اس علاقہ میں رشد و ہدایت کی ایسی روشنی پھیلائی کہ جس کی وجہ سے اس علاقہ کے لوگوں میں اسلامی تعلیمات سے روشناس ہونے کا موقع ملا۔ بعدازاں چادر پوشی کے بعد دعائیں کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ( محمدصدیق پرہار)ضلع لیہ میںزیور تعلیم پروگرام کے تحت 224سکولوں میں چھٹی سے دسویںتک کی 25348طالبات میں خدمت کارڈ کے ذریعے مالی امداد کی فراہمی کے پروگرام کی افتتاحی تقریب پنجاب کے 16اضلاع کے ساتھ ساتھ لیہ میں بھی منعقد ہوگی ۔جس کے مہمان خصوصی ممبران اسمبلی ہوں گے۔جبکہ صدارت ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ کریں گے۔یہ بات ڈی ایم او عثمان منیر بخاری نے خدمت کارڈ فراہمی کی افتتاحی تقریب کے بارے میں بتاتے ہوئے کہی۔عثمان منیر بخاری نے بتایا کہ حکومت پنجاب روشن پنجاب کے خواب کا ہر راستہ زیور تعلیم سے آراستہ قوم کے ذریعے ہی شرمندہ تعبیر کیا جاسکتا ہے۔ جس کے لیے حکومت پنجاب 16اضلاع میں 80فیصد حاضری کی حامل چھٹی سے دسویں تک کی طالبات میں سہ ماہی بنیادوں پر تین ہزار روپے وظیفہ فراہم کرئے گی جسے منظم بنیادوں پر فراہم کرنے کے لیے خدمت کارڈ کے ذریعے اے ٹی ایم سے دیا جائے گا۔اس سلسلہ میں ضلع بھر کے 224سکولوں کی 25348 طالبات کو خدمت کارڈ کی فراہمی کے لیے سات ٹیمیں کام کررہی ہے۔