پریس ریلیز (کوٹلہ ارب علی خاں ) ترقیاتی کام بروقت مکمل کیئے جائیں۔ عوام نے جو اعتماد کیا ہے اس پر پورا اتریں گے۔ چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل چوہدری محمد علی تنویر۔اس موقع پر ان کے ہمراہ چوہدری شفقات عدالت، چوہدری عابد ناگڑیاں، حاجی غلام رسول جنڈالہ اور دیگر معززین موجو دتھے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرلز ڈگری کالج کوٹلہ ، سول ہسپتال کوٹلہ اور اپنی مدد آپ کے تحت بنائے گئے ماڈل ویلج جنڈالہ کے دورے کے دوران کیا۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ ہم سب نے مل کر اپنے گائوں شہر کو سنوارنا ہے۔
لوگوں کو چاہئے کہ اپنے گائوں میں جاری ترقیاتی کاموں کے دوران میٹریل اور کام کی رفتار کا جائزہ لینے کے لے ہمہ وقت موقع پر موجو د رہیں اور کسی بھی قسم کی غیر ذمہ داری اور کرپشن کی صورت میں اپنے چیئرمین یونین کونسل کو یا ڈائریکٹ مجھ سے رابطہ کریں۔
Mohammad Ali Tanveer
جتنے بھی منصوبے لوگوں کی دلچسپی سے مکمل ہوتے ہیں ان کی پائیداری لازوال ہوتی ہے۔ ہمیں لوگوں نے اعتماد کے ساتھ چن کے عہدوں پر بھیجا ہے تمام ممبران اور چیئرمینز کا یہ فرض ہے کہ وہ کاموں میں لوگوں کی دلچسپی کو ملحوظ خاطر رکھیں۔