لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ لاہور کی جنرل سیکرٹری ساجدہ وسیم ملک اور یوتھ کونسلر یونین کونسل کاہنہ سلمان رائے نے اپنے مشترکہ بیان میں لیگی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ انتخابات کے لئے مکمل تیاری کریں۔ خاص طور پر اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ خواتین اپنے ووٹ کا استعمال کریں۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کی ترقی اور معاشرے میں باوقار مقام پاکستان مسلم لیگ ن کے منشور کا بنیادی حصہ ہے۔پنجاب حکومت خواتین کو معاشی اور معاشرتی طور پر مضبوط کرنے کے لیے مختلف پروگرامز پر کام کررہی ہے٫ عورت کو معاشرے میں باوقار مقام فراہم کرنے کے لیے متعدد نئے قوانین پاس کیے گئے ہیں جبکہ 10,6000خواتین کو فنی تربیت مہیا کی گئی ہیں۔
سلمان رائے نے کہا کہ وزیراعظم انشورنس سکیم پنجاب کے چار اضلاع میں جاری ہے اوراس سال کے آخر تک اس کا دائرہ کار صوبے کے تمام اضلاع تک بڑھایا جارہا ہے ،جس پر پنجاب حکومت 12ارب روپے خرچ کرے گی۔اس پروگرام کے تحت 80لاکھ غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے افرادمعیاری تعلیم کی سہولیات مفت حاصل ہوں گی اوراس پروگرام سے 57لاکھ سے زائد خواتین و بچے مستفید ہوں گے۔تعلیم اور صحت کی معیاری سہولیات عوام کا حق ہے اور پنجاب حکومت یہ حق انہیں لوٹا رہی ہے۔