کراچی (جیوڈیسک) عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران سونے کے نرخ میں 30 ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور فی اونس سونے کی قیمت 1235 ڈالر سے گھٹ کر 1205 ڈالر ہوگئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔
آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق 7 روز کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد کراچی، حیدرآباد، لاہور، ملتان، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 50 ہزار 850 روپے سے کم ہو کر 50 ہزار 50 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 685 روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 43 ہزار 585 روپے سے گھٹ کر 42 ہزار 900 روپے ریکارڈ کی گئی، گزشتہ ہفتے مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت میں 40 روپے کی کمی سے 720 روپے ہوگئی۔