لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء و چیئرمین یونین کونسل 266 سرائے تالاب مانگا منڈی رانا احمد سعید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف شعبدہ بازی کی سیاست کررہی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔
پی ٹی آئی کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ہے اس لئے وہ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ۔رانا احمدسعید نے کہاکہ پی ٹی آئی کبھی اسلام آباد بند کر نے ،کبھی دھرنے دے کر ملک کی ترقی کو روکنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہے۔
لیکن پاکستانی غیور عوام پاکستان مسلم لیگ کے قائد نواز شریف اور خادم اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کے ساتھ ہیں اور پی ٹی آئی کو کبھی بھی اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہو نے دینگے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی روز بروز بڑھتی ہو ئی ترقی کو دیکھ کر پی ٹی آئی بوکھلاہٹ کاشکار ہو کر اب پارلیمنٹ میں ہنگامہ آرائی پر اتر آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو گیا ہے۔ ضرب عضب آپریشن نے دہشت گردوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو ئی ہے عوام نے احتجاجی سیاست کو مسترد کر دیا ہے پاکستان اقتصادی طور پر آج مضبوط ترین ریاست بن چکا ہے۔