لاہور (جیوڈیسک) اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں چوتھی وکٹ گرنے کو تیار ہے، آج کرکٹر شاہزیب حسن پر فرد جرم عائد کئے جانے اور معطلی کا امکان ہے۔
شرجیل خان، خالد لطیف اور محمد عرفان بھی اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ہر قسم کی کرکٹ کے لئے پہلے ہی معطل کئے جاج چکے ہیں، گزشتہ شاہزیب حسن نے پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے بیان ریکارڈ کرایا تھا اور ان سے 4گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق بکیز سے رابطوں پر کرکٹر شاہزیب حسن کو آج تفتیش مکمل ہونے کے بعد چارج شیٹ جاری کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی کے کرپشن یونٹ نے ٹیسٹ اوپنر ناصر جمشید سے تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے اوران سے جلد ہی رابطہ کیا جائے گا۔