لاہور : نبی آخرالزماں ۖکے ناموس کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے گستاخانہ حرکت کرنیوالے ناقابل معافی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انور مقبول جنرل مینجر اظہار سٹیل ملز مانگا منڈی نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ باوجود عملی کمزوریوں کے ہم حضور نبی کریم ۖ کی ذات اور آپ کے ارشادات کی حفاظت میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں رسول اللہ ۖ کی عزت محفوظ نہ ہو وہاں امن کیسے آسکتا ہے،اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے ریمارکس”مقدس ہستیوں کے گستاخ اصل دہشت گرد ہیں”یونیورسل ٹرتھ ہے۔انہوں نے کہا کہ جسٹس شوکت صدیقی کے آنسو ان کے جذبہ محبت اورانکا فیصلہ امت مسلمہ کی ترجمانی ہے۔ انہوں نے کہاکہ گستاخانہ رسول کو نشان عبرت بنایا جائے۔ سوشل میڈیا پر گستاخیاں کرنیوالوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے آزادی اظہار کے نام پر گستاخانہ کلچر پھیلانا اتفاقیہ نہیں بلکہ اسلام کیخلاف منظم سازش ہے۔انہوں نے کہاکہ آج تک کسی توہین رسالت کے مجرم کو سزا نہیں دی گئی کوئی بھی مسلمان شان رسالت میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Dr Asif Qureshi
اساتذہ اور والدین طالب علم کی کردار سازی کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں،ڈاکٹر آصف قریشی لاہور:ملک کا روشن مستقبل آج کے طالب علموں سے وابستہ ہے اس لئے اساتذہ اور والدین طالب علم کی کردار سازی کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں علم کی اہمیت وافادیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا ۔ ان خیالات کا اظہارجناح ہسپتال لاہورکے سرجن ڈاکٹرآصف قریشی نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ فروغ تعلیم کیلئے حکومت کے ساتھ پرائیویٹ ادارے بہت اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم پر بھی توجہ دینا ضروری ہے ۔ بچوں کو اچھے معیاری تعلیمی اداروں میں داخل کرا کے ان کا مستقبل محفوظ بنانا اور شاندار خطوط پر تربیت کرنا وقت کا اہم تقاضا اور قومی فریضہ ہے ۔ دور جدید کے تمام چیلنجز کا مقابلہ علم کی طاقت کے زریعے کیا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ملکی سالمیت اور استحکام ، قومی تعمیر وترقی میں علم ہی ایک نمایاں کردار ادا کرتا ہے ۔ معاشرے میں تعلیمی انقلاب برپا کرنے والے محب وطن اور محنتی اساتذہ کو سلام محبت پیش کرتے ہیں یہ لوگ قوم کے معماروں کو بہترین مستقبل اور پاکستان کو تعلیم یافتہ معاشرہ دینے میں اپنا اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Rana Saeed Ahmed
مردم شماری میں تعاون قومی فریضہ ہے گھر گھر آنے والی ٹیموں کے ساتھ ملکر مردم شماری کو کامیاب بنائیں، رانا احمد سعید لاہور : مردم شماری میں تعاون قومی فریضہ ہے گھر گھر آنے والی ٹیموں کے ساتھ ملکر مردم شماری کو کامیاب بنائیں تاکہ مردم شماری میں درست کوائف کو یقینی بنایا جا سکے ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنماء و چیئرمین یونین کونسل 266 سرائے تالاب مانگا منڈی رانا احمد سعید نے مردم شماری کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہا چھٹی مردم شماری کے لیے گھر گھر جاکر خانہ شماری ہو گی جس میں عوام اور سیاسی نمائندے ٹیموں کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے مردم شماری کو کامیاب بنائیں اور اپنے اپنے علاقہ میں آنے والے مشکوک افراد کی بروقت اطلاع سیکورٹی اداروں کو فراہم کریں انہوں نے کہا کہ مردم شماری میں کسی بھی قسم کی غفلت لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی۔