پنڈدادنخان (عدنان یونس سے) ہمارے قائد میاں نواز شریف نے ملک میں شرافت ایمانداری اور برداشت کی سیاست کو پروان چڑھیاجبکہ الزام خان ملک میں عدم برداشت اور تشدد کی سیاست کو فروغ دیکر جمہوری روایات کو پامال کر رہے ہیں جوکہ ملک کے لیے نقصان دے ہے محمد نذیر بھٹی ضلعی نائب صدر مسلم لیگ ن جہلم تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ضلعی نائب صدر محمد نذیر بھٹی آف کھیوڑہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت دہشت گردوں کی وجہ سے حالت جنگ میں ہے اور ہماری پاک افواج اور ملکی سلامتی کے تمام ادارے دہشت گردوں کا صفایا کر رئیے ہیں،اور سی پیک منصوبے کی بدولت ملک میں بھاری سرمایہ کاری ہو رہی ہے۔اور اس وقت ملکی مفاد کے لیے سارے پاکستان کے عوام اور سیاسی قیادت کا ملک دشمن عناصر کے خلاف متحد ہونا انتہائی ضروری ہے۔تاکہ سی پیک منصوبہ تیزی سے پایا تکمیل تک پہنچے اور لاکھوں لوگوں کو روز گار ملے ملک سے غربت اور بے روز گاری کا خاتمہ ہو۔لیکن مقام افسوس ہے کہ الزام خان کبھی دھرنوں سے،سول نافرمانی سے،پانامہ کیس جس میں وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف جن کا نام پانامہ میں ہے ہی نہیں ملکی ترقی میں رکاوٹ ڈالتا ہے۔ہمارے قائد نے ملک میں برداشت،شرافت ایمانداری کو فروغ دیا۔جبکہ عمران خان نے اپنے پارٹی کے ورکروں کو ہلہ شیری دیتے ہیں جس کی مرضی پگڑی اچھال دیں اور جس مرضی ادارے کے خلاف جو منہ میں آئے کہہ دیں۔انھوں نے ملک میں عدم برداشت کے کلچر کو فروغ دیا ہے۔جوکہ جمہوری اقتدار کے لیے بہت خطرناک ہے۔عوام بہت با شعور ہیں وہ 2018 ء کے الیکشن میں اس کو ایسا سبق دیں گے کہ صوبہ خیبر پختون خواحہ میں بھی اس کی پارٹی کی حکومت جاتی رہے گی اور انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں ہماری پارٹی دوبارہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پنڈدادنخان (عدنان یونس سے) کھیو ڑہ کے نواح میں ڈ نڈوت سیمنٹ کمپنی آر ایس کی دو ورکر یو نینزز متحدہ مزدور یونین رجسٹرڈ جس کے صدرچو ہدری عبد الرحما ن صدر کے عہدے کے لیے،جنر ل سیکرٹر ی چو ہدر ی ریا ض لِلہ انتخا بی نشا ن شا ہین جبکہ دورسری یو نین کے صدر ملک نصرت اقبال ،جنر ل سیکرٹری چو ہدری شبیر انتخا بی نشا ن شیر جو کہ عرصہ چار سال سے جیت رہے تھے کے درمیا ن کا نٹے دار ریفرنڈم کا انعقاد ہوا جس میں کمپنی کے تمام ورکروں نے جو ش و خروش سے اپنے اپنے گروپ کی انتخا بی مہم چلائی جس میں چو ہدری عبدالرحمان اور چو ہدری ریا ض لِلہ گروپ نے 22ووٹو ں سے کا میا بی حا صل کی ۔کامیابی کے بعد تمام عہدے داروں نے مزدورں سے خطاب بھی کیا صدر چوہدری عبد الر حمن نے اپنے خطاب میں ادارے کی انتظامیہ کو دعوت دی کہ وہ بجائے انتقامی پالیسی اختیا ر کرنے کے مل جل کر ادارے کی تعمیر و ترقی مزدوروں کی فلاح بہبود کے لیے کام کریں اور ادارے میں پر امن ماحول سے ادارہ تیزی سے ترقی کرے گا۔انھوں نے چار سال کے دوران جو مزدوروں نے مصائب برداشت کیے اور فنانس سیکر ٹری ملک غلام عباس سروبا سمیت سب مزدوروں کو خراج تحسین پیش کیا۔مز دوروں کے حقوق کی میڈیا میں مثالی کردار ادا کرنے پر تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کا شکریہ بھی ادا کیا کہ انھوں نے قلم کی حرمت کا پاس رکھتے ہوئے مظلوم مزدوروں کے ساتھ کھڑے رہے ۔ مزدوروں سے بابائے مزدور راجہ کا ظم کمال ،خواجہ ناصر،چوہدری ریاض لِلہ اور دوسرے مزدور رہنمائوں نے بھی خطاب کیا ۔جیتنے والے پینل نے ایک دوسرے کو مبا رک با د دی میٹھائیاں تقسیم کی اور ڈوھو ل کی تھا پ پر بھنگڑے ڈالے اور جیتنے والے گروپ نے اپنے رہنما ئوں کے گلے میں مالا ئیں ڈ الیں۔
Cell No: 0345:5690640 : 0333:1533969 تا ر یخ: 15:03:17