لاہور (جیوڈیسک) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس سعید الدین ناصر انتقال کر گئے۔ جسٹس سعید الدین ناصر کو دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال داخل کرایا گیا تھا۔
جسٹس سعید الدین ناصر ایک کیس کی سماعت میں مصروف تھے کہ اسی دوران انہیں سینے میں درد محسوس ہوا جس پر انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔
وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے جسٹس سعید الدین ناصر کی علالت کی خبر سنتے ہی فوری طور پر ان کو آغا خان ہسپتال منتقل کرنے کا حکم دیا اور ان کو لے جانے کیلئے ہیلی کاپٹر کا بندوبست بھی کرنے کی ہدایت کی تھی۔
ڈاکٹروں نے جسٹس سعید الدین ناصر کی جان بچانے کی بھرپور کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔