فیصل آباد (پ ر) صدر موبائل ایسوسی ایشن کچہری بازار اور نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) کارپوریشن سٹی فیصل آباد چوہدری خالد جٹ نے کہا ہے کہ سونامی خان شعبدہ بازی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
حکومت کی مثبت پالیسیوں پر بھی تنقید کے تیر چلا کر اپنی ناکام سیاست چمکانے کی کوشش کر رہے ہیں’ کبھی دھرنوں اور کبھی شعبدہ بازی کے بیانات سے عوام تنگ آچکے ہیں۔ سونامی خان کے عمل سے محسوس ہوتا ہے کہ وہ اغیار کی غلامی میں ملک کو کمزور کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
خالد جٹ نے کہا کہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں وطن عزیز معاشی طور پر مضبوط ہو رہا ہے۔ سابقہ دور حکومت میں ملکی تجارتی خسارہ ریکارڈ سطح پر پہنچ چکا تھا’ توانائی اور بیروزگاری نے عوام کو پریشان کیا ہوا تھا۔
لیگی حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد ملک ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوا ہے اور بیرونی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سونامی خان کا آئندہ الیکشن میں وزیراعظم بننے کا خواب چکنا چور ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
حکومت کو ملنے والی کامیابیاں ان سے ہضم نہیں ہورہیں۔ خالد جٹ نے کہا کہ الزام خان کے وقت ہے کہ تنقیدی سیاست کو خیرباد کہہ دیں ورنہ آئندہ الیکشن تک کے پی کے میں بھی حکومت کرنے کا خواب پورا نہیں ہوگا۔