لاہور (جیوڈیسک) سٹاک مارکیٹ کے مسلسل گرتے ہوئے انڈیکس کو مدنظر رکھتے ہوئے سٹاک تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس بات کا 30 فیصد امکان ہے کہ سپریم کورٹ پاناما کیس کے فیصلے میں جوڈیشل کمیشن کا قیام عمل میں لانے کے احکامات جاری کرے۔
اگر سپریم کورٹ جوڈیشل کمیشن کے قیام کا فیصلہ کرتا ہے تو ایسی صورت میں سٹاک مارکیٹ کے انڈیکس میں 2000 پوائنٹس کے اضافے کا امکان ہے لیکن اگر سپریم کورٹ وزیر اعظم کو نااہل قرار دیتی ہے تو انڈیکس میں 1000 پوائنٹس کی کمی ہو سکتی ہے۔
معشیت پر گہری نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاناما کیس میں اگر وزیر اعظم کو کلین چٹ مل گئی تو سٹاک مارکیٹ میں 5000 پوائنٹس کی تیزی دیکھی جا سکتی ہے مگر کلین چٹ ملنے کے امکانات صرف 20 فیصد ہیں۔