لاہور : تنظیم مشائخ عظام پاکستان کی کال پر آج ملک بھر میں سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کیخلاف ملک گیر یوم احتجاج منایا گیا ۔لاہور ، فیصل آباد ، شیخوپورہ ، سرگودھا ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ ، نارووال ، گجرات، جہلم ، راولپنڈی، ملتان ، ساہیوال سمیت دیگر شہروں میں تنظیم کے زیر اہتمام نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد احتجاجی مظاہرے کیئے گئے۔
جبکہ مرکزی احتجاج تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ پر کیا گیا جس کی قیادت امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی اور صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی نے کی۔
احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر تنظیم قائدروحانی انقلاب صوفی مسعوداحمد صدیقی نے کہاکہ سوشل میڈیا اور دیگر زرائع سے حضورنبی کریم ۖ ، اصحابہ اکرام ، اہل بیت ، ازواج مطہرات کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔
سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی نشاہدی بہت عرصہ قبل کی گئی اور تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے پلیٹ فارم سے حکومت کو تحریری تجاویز و اطلاع بھی دی گئی مگر حکومت نے انتہائی سست روی کا مظاہرہ کیا ، لیکن اب متعلقہ اداروں کی طرف سے کسی بھی قسم کوتاہی برداشت نہیں۔
گستاخانہ مواد کے ذمے داران کو فوری قانون کے شکنجے میں لانا ہوگا، احتجاجی مظاہرے سے دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور اختتام پر ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
میڈیاسیل ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان فون۔0321-9424047