کاسمیٹک انڈسٹری پر کسی قسم کا ٹیکس نہ لگانے کا اعلان

Cosmetic

Cosmetic

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کاسمیٹک مینو فیکچرنگ ایسو سی ایشن کی جانب سے فلیٹیز ہوٹل میں کاسمیٹکس انڈسٹری کے متعلق قانون سازی کیلئے تقریب کا اہتمام کیا گیا جس وزیر صحت پرائمری اینڈ سکینڈری خواجہ عمران نذیر، چیئرمین ایسوسی ایشن شیخ حمید سمیت کاسمیٹکس انڈسٹری سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔

صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ کاسمیٹک انڈسٹری پر کسی قسم کا ٹیکس نہیں لگایا جائے گا اور ہم کاسمیٹک انڈسٹری کی ترقی کیلئے دن رات کام کر رہے ہیں۔