جاناں ملک نعمان جاوید سے علیحدگی پر خوش، اختلافات کی تصدیق
Posted on March 19, 2017 By Majid Khan شوبز, لاہور
Jaana Malik
لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ جاناں ملک شوہر سے علیحدگی پر خوشی سے نہال نظر آئیں۔ گلوکار نعمان جاوید سے ذہنی ہم آہنگی نہ ہونے کو طلاق کی وجہ قرار دے دیا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ کوشش کے باوجود سمجھوتہ نہ ہو سکا جس پر باہمی رضامندی سے راستے الگ کر لئے۔
جاناں ملک سابق شوہر کی کامیابی کیلئے دعاگو ہیں، کہتی ہیں نعمان کی نئی البم آ رہی ہے، اچھے گانے سننے کو ملیں گے۔
اداکارہ نے کہا کہ نعمان جاوید علیحدگی کے باوجود ان کیلئے نیک خواہشات رکھتے ہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com