خیبرایجنسی میں سرحد پار سے حملہ، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک
Posted on March 19, 2017 By Majid Khan اہم ترین, دوسرے شہروں سے, مقامی خبریں
Security Forces
خیبرایجنسی (جیوڈیسک) افغانستان سے ایک بار پھر دراندازی، خیبرایجنسی میں رات کی تاریکی میں سرحد پار سے پاکستانی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا۔
پاک فوج نے حملے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
شمالی وزیرستان اور دیر لوئیر میں بھی سیکورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کر لیا گیا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com