واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن کے اعلان کہ” شمالی کوریا کے خلاف فوجی کارروائی بھی ’ایک متبادل ہے‘ یعنی ضرورت پڑنے پر اس کے خلاف فوجی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے ” کے بعد ایک اعلان صدر امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کیا ہے۔
ٹرمپ کا کہنا ہے کہ “شمالی کوریا کا رویہ انتہائی غیر مہذبانہ ہے، یہ سالہا سال سے امریکہ کے ساتھ کھیل کھیلتا آیا ہے۔ ”
ٹویٹر پیغام میں چین سے بھی ستم کرنے والے ٹرمپ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے اس مؤقف کے خلاف چین نے بھی مطلوبہ تعاون کا مظاہرہ نہیں کیا۔
واضح رہے کہ امریکی وزیر خارجہ ٹیلر سن نے دونوں ملکوں کے درمیان عسکری سرگرمیوں سے پاک علاقے کا دورہ کرتے ہوئے اہم اعلانات کیے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’سٹریٹیجک برادشت ‘ کی پالیسی کا خاتمہ ہوچکا ہے اور اب امریکہ سفارتی، سکیورٹی اور اقتصادی اقدامات جیسے نئے پہلوؤں پر غور کر رہا ہے۔
خیال رہے کہ شمالی کوریا نے حالیہ مہینوں میں میزائل اور جوہری ہتھیاروں کے تجربات کیے ہیں جس سے خطے میں کشیدگی کا ماحول ہے۔
دوسری جانب ٹیلرسن جنوبی کویرا کے بعد آج چینی صدر ِ مملکت شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے۔
یہ بھی خیال رہے کہ اسوقت امریکہ ، جاپان اور جنوبی کوریا ، جزیرہ نما کوریا میں مشترکہ فوجی مشقیں کر رہے ہیں۔