کراچی میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 40 ہزار ہو گئی ، عالم علی

Karachi

Karachi

کراچی : ایڈز کے سب سے زیادہ مریضوں کی کراچی میں موجودگی کا انکشاف، صدر ٹائون سمیت پورے شہر میں HIV ایڈز سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا، یہ بات HIV ایڈز، ہیپاٹائٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیف آرگنائزر اور HIV ایڈز NGOs نیٹ ورک زیر نگرانی UN-AIDs کے ممبر عالم علی نے ایڈز اور ہیپا ٹائس کے مریضوں سے دوران گفتگو کہی، انہوں نے بتایا کہ کراچی میں HIV ایڈز کے مریضوں کی تعداد 40 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

متاثرہ مریضوں کی اکثریت صدر ٹائون میں رہائش پذیر ہے، نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام نومبر2006کی رپورٹ کے مطابق صدر ٹائون میں6050بلدیہ ٹائون میں4980، لیاری ٹائون3866، بن قاسم ٹائون1278، جمشید ٹائون3011، گلشن اقبال ٹائون1587، کیماڑی ٹائون1131، لانڈھی ٹائون1034، لیاقت آباد ٹائون1623، نیو کراچی ٹائون1146، نارتھ ناظم آباد ٹائون1281، شاہ فیصل ٹائون1278، سائٹ ٹائون2892، علاوہ ازیں ڈیفنس ہائوسنگ سوسائٹی میں8،6 فی صد تعداد موجود ہے، رپورٹ میں گڈاپ ٹائون کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ کراچی کا وہ ٹائون ہے جہاںHIVایڈز سے متاثرہ افراد کی تعداد نہایت کم یعنی418دوسرے نمبر پر گلبرک ٹائون جہاں613اورنگی ٹئون تیسرے نمبر پر جہاں635افراد متاثرہ پائے گئے۔ رپورٹ کے مطابق متاثرہ افراد میں بذریعہ انجکشن نشہ کرنے والے سرفہرست ہیں اور دوسرے نمبر پر فیملی سیکس ورکرز جبکہ تیسرے نمبر پر خواجہ سرار کی تعداد ہے۔

جاری کردہ
سیکریٹری نشر واشاعت