فیصل آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و امیدوار این اے 84 میاں اختر محمود نے کہا کہ پوری قوم عدلیہ پر یقین رکھتی ہے اور عدالتی نظام سے انصاف کی امید لگائے بیٹھی ہے، پاناما کیس کا فیصلہ ملکی وقومی مفاد میں ہوگا ،سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کریگی پوری قوم اس کو قبول کریگی اور ملک کو لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کیا جائیگا، انہوں نے کہا کہ عوام کو سستا انصاف فراہم کیا جائے اور عوام کو انصاف کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کے دور کرکے انصاف کے نظام متوازن کیاجانا ہوگا کیونکہ بااثر ہمیشہ قانون کی گرفت سے بچ نکلتے ہیں اور غریب عوام کو عدالتوں کے چکر لگانا پڑتے ہیں اور انصاف نہ ملنے کی وجہ سے بے شمار خاندان تباہ ہوچکے ہیں ملک میں تحریک انصاف کو ہی تبدیلی کی علامت سمجھا جاتا ہے اب ملک بھر میں جو مثبت تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں ان میں تحریک انصاف کا کردار نمایا ں ہے ،انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف نے کرپشن کے خاتمے کیلئے سب سے پہلے آواز بلند کی اور اس جماعت کے پلیٹ فارم سے شروع ہونے والی جدوجہد کے نتیجہ میں لیگی حکومت آخری ہچکیاں لے رہی ہے کارکن اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں ،انشاء اللہ 2017ء میں ہی موجودہ حکمرانوں کو گھر بھیج دیا جائیگا ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Chaudhry Shafique Ansari
فیصل آباد ( ) سٹی کونسل 107چیئرمین چوہدری شفیق انصاری نے کہا کہ مردم شماری کا عمل ملکی ترقی کیلئے ضروری ہے اس لئے کسی بھی سیاسی جماعت کو مردم شماری پر سیاست کی اجازت نہیں دی جائیگی 19سال پہلے بھی میاں نوازشریف کے دور حکومت میں مرد م شماری کی گئی اور آج بھی مسلم لیگ ہی کی حکومت نے اپنے منشور کی تکمیل کرتے ہوئے مردم شماری کا بیڑہ اٹھایا ہے جو وعدہ مسلم لیگ نے 2013میں کیا تھا آج اس کی وفا کر نے کا آغاز کردیا ہے ،عوام مردم شماری کیلئے آنے والے نمائندوں کے ساتھ مکمل تعاون کریں انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی اور خوشحالی کی منزل پر رواں دواں ہے اور اقتصادی پالیسیوں کے باعث پاکستان کی معیشت مضبوط ہوئی ہے مسلم لیگ ن کی قیادت میں ایک نئے پاکستان نے کروٹ لی ہے ایک طرف سی پیک کے ذریعے ملک کی تقدیر بدل رہی ہے تو دوسری جانب دہشتگردی اور انتہا پسند ی کا خاتمہ کرکے ترقی و خوشحالی کا روڈ میپ یقینی کردیا