وفاں کے پیکر صداقتوں کے امین صدیق ہیں بالیقین

وفاں کے پیکر صداقتوں کے امین صدیق ہیں بالیقین
ہمیشہ تک ہیں نبی کے ہم نشین صدیق ہیں بالیقین

ملاہے رتبہ اعلی جنہیں، خلق،اولیا، شہدا سے
افضل بشر ہیں بعد انبیا ومرسلین صدیق ہیں بالیقین

مانگا نہیں ثبوت نبوت کوئی ایمان لانے سے پہلے
تھا جنہیں مصطفی پرایسایقین صدیق ہیں بالیقین

زہر چاہے شدید تھا راحت رسول کا رکھا خیال
پریشان ہوئے تودی آقانے تسکین صدیق ہیں بالیقین

راضی ہو اللہ تعالی خوش ہوجائیں رسول بھی
رہی ہے جن کی ترجیح اولین صدیق ہیں بالیقین

روپڑے کہ قریب ہے وقت فرقت نبی کا
سمجھ گئے اشارہ ہیں اتنے ذہین صدیق ہیں بالیقین

اللہ ہی دے گاروزمحشراحسانات کابدلہ
ملاآقاسے جنہیں خراج تحسین صدیق ہیں بالیقین

میلادپرخرچ کرنے والا فرمان ہے جن کا
ہوگاجنت میں میرے قریب ترین صدیق ہیں بالیقین

بلایا جائے گاجنہیں جنت کے سب دروازوں سے
راضی ہے جن سے رب العلمین صدیق ہیں بالیقین

کریں تعریف حضرت علی جن کی جرات وبہادری کی
جھکائی نہیں بتوں کے آگے کبھی جبین صدیق ہیں بالیقین

حق کرکے ادامحبوب سے وفاکاصدیق
سکھاگئے جوہمیں دین مبین صدیق ہیں بالیقین

Junaid Raza

Junaid Raza

جنید رضا، کراچی
فون نمبر۔0310.2238341
junaid53156@gmail.com