پنڈدادنخان (عدنان یونس سے) بیٹے کی شادی کی تیاریاں کی جا رہی تھی اور ماں انگلینڈ سے بیٹے کی شادی میں شامل ہونے کے لئے پاکستان آ رہی تھی کہ انگلینڈ میں ہی اللہ تعالیٰ کو پیاری ہو گئیں شادی کی تیاریوں میں مصروف خوشیوں بھرے گھرانے میں صف ِماتم بچھ گئی۔
تفصیلات کے مطابق پنڈدادنخان کی مشہور و معروف شخصیت خان بابر بلوچ کی شادی کی تیا ریا ں جا ری تھی اِن کی والدہ اپنے بڑے بیٹے صا بر بلو چ کے سا تھ انگلینڈ میں رہا ئش پذیر تھیں اِس ما ہ کے آخر میں خا ن بابر بلو چ کی شا دی تھی گھر میں خو شیو ں کے سا تھ شا دی کی تیا ریا ں جا ری تھی اور والدہ اوربھا ئی نے شا دی میں شا مل ہو نے کے لئے پنڈدادنخان آنا تھا کہ اچا نک اِن کی والدہ انگلینڈ میں ہی اللہ تعا لیٰ کو پیاری ہو گئی۔
مرحو مہ کے جسدِ خا کی کو جب پا کستان لا یا گیاتو شا دی والے گھر میں صفِ ما تم بچھ گئی مر حو مہ کا نمازِ جنا زہ پہلے اسلا میہ ہا ئی سکو ل پنڈدادنخان اور بعد میں گا ئو ں کو ڑہ میں ادا کر کے کوڑہ میں ہی مرحو مہ کو اِن کے خا وند محمد خا ن بلو چ کے پہلو میں آسودہ خا ک کیا گیا ڈویژنل یو نین آف جر نلسٹس راولپنڈی ڈویژن کے سا بق صدر یو سف نا ز ،سا بق صدر یو نس شہبا ز ،مجلس عاملہ کے رکن سلیمان شہباز اور تحصیل پر یس کلب رجسٹرڈ پنڈدادنخان کے صدر اختر ارائیں نے مرحو مہ کے بیٹو ں صا بر بلو چ،خا ن با بر بلو چ ،زاہد بلو چ اور دیو ر غلام علی بلو چ اِن کے بیٹوں ذیشا ن بلو چ ،نا ظم بلو چ،طا ہر فا روق بلو چ ،کو نسلر سیف علی بلو چ اور پو رے خا ندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحو مہ کے بلند درجا ت اور غمگین خا ندان کے لئے صبروجمیل کی دعا بھی کی ہے۔
Cell No: 0345:5690640 : 0333:1533969 تا ر یخ: 19:03:17