پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) میونسپل کمیٹی پیرمحل کے ممبر منیر احمد کو چیئرمین ڈوپلیمنٹ کمیٹی نامزد کر دیا گیا تفصیل کے مطابق میونسپل کمیٹی پیرمحل کے ممبر منیر احمد کو میونسپل کمیٹی کے ترقیاتی کاموں کی نگرانی کے لئے تمام ممبران نے مشترکہ طور پر چیئرمین ڈوپلیمنٹ کمیٹی نامزد کردیا گیا جس پر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے سٹی صدر محمد شفیق ، میاں سرفراز ، ساجد سنیارا، اسماعیل اوڈ سمیت بی پلاٹ کے رہائشیوں نے خوشی کاا ظہار کرتے ہوئے مبارک پیش کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل میاں اسد حفیظ سے گندم خریداری سنٹر پیرمحل کے انچارج چوہدری شہباز لطیف نے صحافیو ں کو بتا یا کہ ہمارے پاس تین سالوں کا سٹاک 5,05630بوری موجودتھی لیکن ہماری کوششوں سے اب تک4 4,6872بوریاں کو حسن ابدال اور اسلام آباد ون ، ٹو میں شفٹ کردیا گیا ہے بقا یاسٹاک 36,906بوری موجو د ہیں جو کہ نئی آنے والی فصل سے قبل گودام خالی ہو جائیں گے ، کسانوں کو باردانہ کی فراہمی اور گندم خریداری کو مکمل طور پر شفاف بنانے کے لئے پیرمحل سنٹر کواس سال دو حصوں میں تقسیم کردیا گیا سنٹر نمبر 1پر سند ھیلیانوالی ، درکھانہ قانونگوئی کے لئے 1,60000بوری کا ٹارگٹ ہو گا اور سنٹر نمبر 2پر پیرمحل ون ، پیرمحل ٹو قانونگوئی کے لئے 1,20000بوری کا ٹارگٹ مقر ر کیاگیا ، پیرمحل سنٹر کو دوحصوں میں تقسیم کرنے سے کاشتکاروں کو باردانہ کی فراہمی اور گندم کی خریداری آنے والی شکایات میں کمی آئی گئی دونوں سنٹروں کو الگ الگ انچارج کنٹرول کرینگے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل میاں اسد حفیظ سے پیرمحل کے بازاروںمیں جعلی کرنسی نوٹوں کی گردش تفصیل کے مطابق پیرمحل اور اس کے گردو نواح علاقو ں میں گزشتہ کئی دنوں سے جعلی کرنسی نوٹ بعض دکانداروں نے پکڑے ہیں اور بعض جگہوں میں یہ کرنسی نوٹ چلانے کی کو شش کی جاتی ہے۔ مارکیٹ میںپانچ سو، ایک ہزار، پانچ ہزار کے جعلی نوٹ گردش کرنے لگے جعلی نوٹ ملنے کے روزانہ کی بنیاد پر واقعات سامنے آرہے ہیں لوگ بھی جعلی نوٹ ملنے کے واقعات کے بعد ہو شیار ہونگے ہیں تاجروں اور کاروباری حلقوں نے ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جعلی نوٹ چلانے والے مین گروہ کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل میاں اسد حفیظ سے عرس سائیس دسوندی شاہ ،میلہ و ٹورنامنٹ کا اختتام پذیر ہو گیا تفصیل کے مطابق پیرمحل کے نواحی گاؤں چک نمبر320گ ب میں گزشتہ ایک سو 21 سالوں سے سائیس دسوندی شاہ عرس ، میلہ و ٹورنامنٹ ہر سال پندر ہ مارچ کو شروع ہو جاتا ہے۔ جوکہ چار روز تک رہتا ہے اس عرس میں میلے میں فٹ بال ٹورنامنٹ، کبڈی اور گھوڑا ڈانس بھی کرایا جاتا ہے اس عرس کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں ملک نامور ریڈیواور ٹی وی کے آرٹسٹ ، اور انٹر نیشنل قوال جن میں شیر علی، مہر علی ، صدراتی ایوارڈ یافتہ اللہ دتہ لونے والا نے شرکت کی ۔ میلے میں فٹ بال ٹورنامنٹ، کبڈی اور گھوڑا ڈانس بھی کرایاگیا پنجاب کے روایتی کھیل کبڈی کو زندہ رکھنے کے لیے ہر سال خاص طور میلے میں کبڈی کراتے ہیں جس میں نیشنل اور انٹرنیشنل سطح کے کھلاڑی حصہ لیتے ہیں۔ اس مرتبہ عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی ، محمد شفیق چشتی، لالہ عبید اللہ کمبوہ، مشرف جاوید جنجوعہ ، شہز اد اکمل ڈوگر سمیت کبڈی نامور کھلاڑیوں میں شرکت کی۔میلے کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ایم این اے چوہدری اسد الرحمن ، ایم این اے چوہدری خالد جاوید وڑائچ، میجر ندیم شہزاد، چوہدری اسجد بھولا، سائیس خالد شریف نے بہترین کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل میاں اسد حفیظ سے ریسیکواہلکاروں نے نوجوانوں کی مقامی تنظیم عہدیداراورکارکنان کا کسی بھی ناخوشگوارواقعہ سے نبرد آزما ہونے کے لئے خصوصی تربیتی ورکشاپ کا اہتما م کیا گیا تفصیل کے مطابق نواحی گائوں 667/8گ ب میں مقامی تنظیم کے عہدیداروں اور کارکنان میں ریسیکو 1122 ٹیم ٹوبہ ٹیک سنگھ کی جانب سے کسی بھی ناگہانی اور ہنگامی صورتحال سے نبر دآزما ہو نے کے لئے تربیتی مشق کر وائی گئی ریسکیو1122 کی طرف سے بنیا دی گا ئیڈ لائنز دی ریسکیو 1122 تر جما ن نے کہا یہ مشق تنظیم کے ممبران میں آگاہی اور شعور بیدار کرنے اور کسی ہنگامی حادثات سے نبر آزما ہونے کا رآمد ہو گئی ریسیکو 1122ہر مشکل گھڑی میں سول سوسائٹی کے ساتھ کھڑی ہے تنظیم کے بانی عبدالرحمن نے ریسکیو اہلکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے ممبران کو ٹریننگ دی جو آنے والے وقت میں ہمارے گائوں کے لئے بہت کارآمد ہو گئی ورکشاپ میں ممبران نے گہری دلچسپی ظاہر کی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیرمحل میاں اسد حفیظ سے 28ویں سالانہ محفل ذکر حبیب خد ا ۖ منعقد ہو گئی تفصیل کے مطابق28ویں سالانہ محفل ذکر حبیب خد اۖ6اپریل کو بوائے سکول گرائونڈ 341گ ب ننگلاں میں منعقد ہو گئی جس میںپیر سید ارشد سعید کاظمی ، عالمی ایوارڈ یافتہ قاری کرامت علی نعیمی، معروف نعت خواں محمد شہباز قمر فریدی ، احمد علی حاکم شرکت کریں گے