لاہور: مرکزی امیر تحریک اویسیہ پاکستان، پیر غلام رسول اُویسی، مرکزی سینئر نائب امیر، سید عرفان احمد نے کہا ہے کہ 295 سی کو تبدیل کرنے کی خواہش رکھنے والے اللہ کے حکم سے خود تبدیل ہوتے رہیں گے، رسول اللہ ۖ کی ناموس پر جان قربان کرنا فخر کی بات ہے، پاکستان نفاذ اسلام کیلئے قائم ہوا، اللہ تعالیٰ کے فضل سے ملک خداداد کو ہر حال میں اسلام کا مضبوط قلعہ بننا ہے، ختم نبوت ۖ کے انکاری اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اقلیت تھے، ہیں اور ہمیشہ اقلیت رہیں گے۔
دنیاوی لالچ میں اندھے حکمران ایشور اوربھگوان کواللہ تعالیٰ کے برابر لانے کی کوشش میں خودبربادہوجائیں ، دین اسلام کائنات میں واحد ضابطہ حیات ہے جونہ صرف قابل فہم ہے بلکہ آسانی کے ساتھ قابل عمل بھی ہے،اہلسنت نبی کریم ۖ کے اصل وارث ہیں ،غیرت مندوارث صرف مال و دولت نہیں بلکہ اپنے بزرگوں کی عزت کے بھی پہریدارہوتے ہیں،تحفظ ناموس رسالت مآب ۖ ،ناموس اولیاء اللہ اور ناموس علماء حق اہلسنت کی اولین ترجیحات ہیں۔
سیکرٹری نشرواشاعت,تحریک اُویسیہ پاکستان امتیازعلی شاکر۔03134237099.imtiazali470@gmail.com