لاہور (جیوڈیسک) پی ایس ایل فکسنگ کیس میں نیا ٹوئسٹ، لیگ چیئرمین نجم سیٹھی کی دبنگ انٹری کہتے ہیں کہ ایف آئی اے کو اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات کرنے کو نہیں کہا، بورڈ خود کھلاڑیوں سے انکوائری کر سکتا ہے۔ ساتھ ہی واضح کیا کہ پی سی بی نے ایف آئی اے کو صرف کھلاڑیوں کے فونز ڈیٹا کی تصدیق کرنے کو کہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بات نجم سیٹھی کے اس ایک بیان کی نہیں بلکہ لیگ انتظامیہ شروع دن سے ہی الجھن میں ہے۔
کچھ لوگوں کے گڑ بڑ کرنے کی پیشگی اطلاع کے باوجود مبینہ فکسنگ کا ہونا، شرجیل خان اور میچ میں عدم شرکت والے خالد لطیف کی معطلی، شکوک و شبہات کے باوجود محمد عرفان اور شاہ زیب حسن کو وہاں روکے رکھنا، ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دہرے معیار پر لیگ حکام اینٹی کرپشن یونٹ سے ناراض ہیں۔
واضح رہے کہ ملک میں موجود اب تک کے دونوں ہی نہیں بلکہ چاروں معطل کرکٹرز نے کسی بھی الزام کو ماننے سے انکار کیا اور ٹریبونل میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا۔